صفحہ اول / بلاگرز فورم / ایٹمی پاکستان، امن و سلامتی کا پیغام ۔۔۔ محمد عبداللہ گِل

ایٹمی پاکستان، امن و سلامتی کا پیغام ۔۔۔ محمد عبداللہ گِل

میری اس تحریر کا عنوان خاص طور پر یوم تکبیر کی تاریخ کو ظاہر کرنے کے لیے ہے۔ اور اس کا پاکستان کو کیا فائدہ ہوا۔ میری تحریر کا مقصد چند اہم امور پر روشنی ڈالنا ہے۔ پاکستان کا قیام 14 اگست 1947 کو ہوا تو آپ سب کو معلوم ہو گا کہ ہندو اور انگریز نے مل کر ایک چال چلی کہ پاکستان کو وہ علاقہ دیا جائے جس میں اسلحہ ساز فیکٹریوں کی کمی ہو۔

تاکہ پاکستان اپنے دفاع میں کمزور ہو اور جلد ہی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو جائے۔ لیکن قائد اعظم محمد علی جناح اور ان کے عظیم ساتھیوں نے اس چال کو بڑی تدبیر سے ناکام بنایا۔ بھارت یہ چاہتا تھا کہ کسی نہ کسی طریقے سے پاکستان کو ختم کیا جائے ۔تو اس نے کیمیائی ہتھیار بنائے ۔پھر 1974ء میں جنوبی ایشیا میں سب سے پہلے ایٹمی دھماکہ کیا ۔اس دھماکے کا مقصد یہ تھا کہ وہ جنوبی ایشیاء کا جگا بن سکے ۔لیکن ذوالفقار علی بھٹو نے 1974 ہی میں فرانس سے ایٹمی ری پروسیسنگ پلانٹ کی مانگ کی ۔یہ دیکھ کر دشمنان پاکستان کو دھچکا لگا اور وہ سیدھا فرانس پر دباو ڈالنے لگے کہ ان کو پلانٹ نہ فراہم کرو چنانچہ معاہدے کے باوجود فرانس نے پلانٹ کی فراہمی روک دی۔امریکہ،انڈیا اور روس نے فرانس پر اس لیے بھی دباؤ ڈالا کہ وہ جانتے تھے کہ ایٹمی پاکستان پورے عالم اسلام کا دفاع بن سکتا ہے۔ پھر پاکستان کا جوہری پروگرام جاری رہا۔ ایٹمی پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان تھے ۔ان کی قیادت میں پاکستان جلد ہی ایٹم بم بنانے میں کامیاب ہو گیا تقریبا 24 سال کی دن رات کی محنت سے پاکستان بھی ایٹمی طاقت بن گیا۔پھر 1998 میں بی جے پی بر سر اقتدار آئی اس نے آتے ہی 11 مئی کو اپنی طاقت کی دھاک بٹھانے کے لیے 5 ایٹمی دھماکے کیے ۔جب پاکستانی عوام کو معلوم پڑا تو پاکستانی عوام نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ بھارت کی جارحیت کا جواب جلد از جلد دیا جائے ۔ جب کافر کوئی کام کرتے ہیں تو ایک سازش کے تحت کرتے ہیں ۔جب بھارت کے حواری ملک امریکہ کو معلوم پڑا تو اس نے بھی اعتراض کیا۔امریکی صدر کا پاکستانی وزیراعظم کو فون آیا اور کہا گیا کہ آپ نے بھارت کی جارحیت کا جواب نہیں دینا آپ نے گھٹنے ٹیک دینے ہیں۔عوام کے باربار دباؤ کی وجہ سے 28 مئی کو پاکستان کے شیر ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قیادت میں بھارت کے پانچ دھماکوں کے مد مقابل سات کامیاب ایٹمی دھماکے کیے گئے۔

جہاں چاغی کے پہاڑ آج بھی پاکستان کی برتری کا حال بیان کرتے ہیں۔ اس جراتمندی کی پاداش میں امریکہ نے پاکستان کو پریسلر ترمیم کی پابندی میں جکڑ دیا۔ جب پاکستان کے جوانوں نے چاغی کے بلند و بالا پہاڑوں میں اللہ اکبر کا نعرہ بلند کیا تو عالم اسلام اور پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہو گیا ۔آخرکار پاکستان عالم اسلام کا پہلا اور پوری دنیا میں ساتواں بڑا ایٹمی ملک بن گیا ۔آج اگر عالم کفر پاکستان سے ڈرتا ہے تو اس کا سبب ایٹمی طاقت ہونا ہی ہے ۔عراق اور شام کی تباہی کا سبب بھی ایٹمی طاقت نہ ہونا ہے۔ پاکستان محفوظ ہے اس کی خاص بات ایٹمی قوت ہونا ہے ۔

متعلقہ محمد نعیم شہزاد

.......................... محمد نعیم شہزاد ایک ادبی، علمی اور سماجی شخصیت ہیں۔ لاہور کے ایک معروف تعلیمی ادارہ میں انگریزی زبان و ادب کی تعلیم دیتے ہیں۔ اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں نظم اور نثر نگاری پر قادر ہیں۔ ان کی تحاریر فلسفہ خودی اور خود اعتمادی کو اجاگر کرتی ہیں اور حسرت و یاس کے موسم کو فرحت و امید افزاء بہاروں سے ہمکنار کرتی ہیں۔ دین اسلام اور وطن کی محبت ان کی روح میں بسی ہے۔ اسی جذبے کے تحت ملک و ملت کی تعمیر و ترقی میں پیش پیش رہتے ہیں۔

تجویز کردہ

یوم تکبیر، یوم عید ۔۔۔ عبدالحمید صادق

مئی  یوم تکبیر ہماری شان ، عظمت، وقار اور قومی تاریخ کا اہم ترین دن ہے. …

Send this to a friend

Hi, this may be interesting you: ایٹمی پاکستان، امن و سلامتی کا پیغام ۔۔۔ محمد عبداللہ گِل! This is the link: https://pakbloggersforum.org/%d8%a7%db%8c%d9%b9%d9%85%db%8c-%d9%be%d8%a7%da%a9%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86%d8%8c-%d8%a7%d9%85%d9%86-%d9%88-%d8%b3%d9%84%d8%a7%d9%85%d8%aa%db%8c-%da%a9%d8%a7-%d9%be%db%8c%d8%ba%d8%a7%d9%85-%db%94%db%94/