صفحہ اول / بلاگرز فورم / برطانیہ میں مسلمانوں پر حملوں کا خدشہ

برطانیہ میں مسلمانوں پر حملوں کا خدشہ

برطانیہ میں مسلمانوں پر حملوں کا خدشہ

تحریر: محمد فہیم شاکر

برطانوی وزیر بین ویلس نے خبردار کیا ہے کہ نیوزی لینڈ طرز پر برطانیہ میں بھی مسلمانوں پر حملے ہو سکتے ہیں جبکہ برطانوی حکومت اس سلسلے میں سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے
یعنی اگر یہ کہہ لیا جائے کہ نیوزی لینڈ حملے تو ریہرسل اور ٹیسٹ کیس تھے اصل معاملہ تو ابھی شروع ہونا ہے تو یقینا یہ کہنا بے جا نہ ہوگا.
کیا مسلم امہ اس سب کے لیے تیار ہے؟ اسے اپنی خلافت کے احیاء اور اپنے اتحاد و اتفاق سے بھی کوئی غرض ہے یا نہیں؟
کیونکہ خلافت ڈھال اور چھتری کی حیثیت رکھتی ہے
مسلمان سجدہ شکر بجا لائیں کہ برطانوی وزیر نے قبل از وقت مطلع کر دیا ہے اب مسلمانوں کے لیے لازم ہے کہ ابھی سے اپنی حفاظت کے اقدامات شروع کردیں
دوسری طرف امام الحرمین الشریفین الشیخ عبدالرحمن السدیس نے کہا ہے کہ تمام ممالک مساجد کی حفاظت کا خصوصی اہتمام کیا جائے
(نوائے وقت 19مارچ)
اگر پاکستان کی مثال لی جائے تو یہاں مندر اور چرچ زیادہ محفوظ ہیں اور ایسا کر کے پاکستان اپنی ذمہ داری ادا کر رہا ہے
لیکن کیا نیوزی لینڈ اور برطانیہ سمیت دنیا بھر کے ممالک مساجد کی حفاظت کے لیے کچھ سنجیدہ اقدامات کر رہے ہیں؟
یقینا نہیں، کیونکہ وہ تو چاہتے ہیں کہ دنیا سے مسلمان نابود ہوجائیں یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں مسلمانوں پر انہی ممالک کی چھتری تلے دہشتگردانہ حملے ہوتے ہیں ظلم تو یہ ہے کہ نیوزی لینڈ حملے سے دس منٹ پہلے قاتل نے وزیراعظم سمیت 70 اہم اداروں اور شخصیات کو اپنے عزائم بارے ای میل بھی کی تھی لیکن مسلمانوں کی حفاظت کے لیے کوئی سنجیدہ قدم نہ اٹھایا جا سکے
یہ دہشتگردوں کی حوصلہ افزائی ہی تو ہے

تیسری جانب 22 مارچ کو استنبول میں او آئی سی نے مسلم امہ کے حالات و مسائل کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس طلب کر لیا ہے (نوائے وقت 19مارچ)
اس پر میں تو صرف یہی کہوں گا کہ باسی کڑھی میں ابال آ ہی گیا۔

متعلقہ محمد نعیم شہزاد

.......................... محمد نعیم شہزاد ایک ادبی، علمی اور سماجی شخصیت ہیں۔ لاہور کے ایک معروف تعلیمی ادارہ میں انگریزی زبان و ادب کی تعلیم دیتے ہیں۔ اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں نظم اور نثر نگاری پر قادر ہیں۔ ان کی تحاریر فلسفہ خودی اور خود اعتمادی کو اجاگر کرتی ہیں اور حسرت و یاس کے موسم کو فرحت و امید افزاء بہاروں سے ہمکنار کرتی ہیں۔ دین اسلام اور وطن کی محبت ان کی روح میں بسی ہے۔ اسی جذبے کے تحت ملک و ملت کی تعمیر و ترقی میں پیش پیش رہتے ہیں۔

تجویز کردہ

کان پکڑ لیجیے ۔۔۔ از: محمد فہیم شاکر

رانا ثناء اللہ کو اینٹی نارکوٹکس فورس نے اسلام آباد سے لاہور جاتے ہوئے گرفتار …

پاکستان مخالف اتحاد کی خاموش ٹھکائی ۔۔۔ محمد فہیم شاکر

پاکستان مخالف اتحاد کی خاموش ٹھکائی  محمد فہیم شاکر مورخ کا کہنا ہے کہ ہمارے …

Send this to a friend