صفحہ اول / بلاگرز فورم / بصری آلودگی کا شکار میڈیا

بصری آلودگی کا شکار میڈیا

بصری آلودگی کا شکار میڈیا

تحریر محمد فہیم شاکر

نیوزی لینڈ حملے میں 49 سے زائد مسلمان شہید ہوئے
پھر برطانوی وزیر نے مساجد پر حملوں کے حوالے سے خبردار کیا لیکن لندن میں مساجد اور نمازیوں پر حملے ہوئے اور اب امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر ایسکن ڈیڈو میں مسجد کو نامعلوم شخص نے آگ لگا دی جس سے مسجد کے بیرونی حصے کو نقصان پہنچا
یہاں پر غور کیجیے کہ آگ لگانے والا شخص نا معلوم تھا اور اس ملک میں تھا جس کا دعوی تھا کہ افغانستان اور پاکستان میں سیٹلائیٹس کی مدد سے باریک ترین شے یعنی سوی بھی تلاش کر لے گا لیکن آفرین ہے کہ اپنے ملک میں مسجد کو جلانے والا مجرم تلاش نہیں کر پائے گا اور وہ نا معلوم ہی رہے گا
امریکہ بہادر کو اس سلسلے میں ان پاکستانی صحافیوں کی خدمات حاصل کر لینی چاہئیں جنہیں قصاب بارے سب معلومات بہت جلدی مل گئیں تھیں، یقینا وہ مسجد کو جلانے والے نامعلوم کو بھی تلاش کر لیں گے
جدید میڈیا کے اس دور میں ہم جس سب سے بڑے فتنے کا شکار ہوئے وہ *بصری آلودگی* ہے
جس چیز کو میڈیا برا کہہ دے وہ برا ہے بلکہ حد درجے کا برا ہے بلکہ اس کی برائی کی کوئی حد ہی نہیں اور جسے میڈیا اچھا بنا کر پیش کر دے پھر خواہ پرلے درجے کا یہودی ہی کیوں نہ ہو، وہ دنیا کی بہترین چیز قرار پاتا ہے بصری آلودگی کے حامل میڈیا نامی اس ہتھیار کا سب سے زیادہ اور خطرناک استعمال مسلمانوں کے خلاف کیا گیا ہے کہ ہزاروں سال سے عزت کی زندگی جی رہے مسلمان دو ہی عشروں میں دنیا کی رذیل ترین مخلوق بن گئے ہیں اور آج ہمیں وہ وقت بھی دیکھنا پڑ رہا ہے کہ انہی مسلمانوں کی عبادت گاہیں تک محفوظ نہیں، اور پھر بھی دہشتگرد یہی مسلمان ہیں

ہوئے تم دوست جس کے
دشمن اس کا آسمان کیوں ہو

متعلقہ محمد نعیم شہزاد

.......................... محمد نعیم شہزاد ایک ادبی، علمی اور سماجی شخصیت ہیں۔ لاہور کے ایک معروف تعلیمی ادارہ میں انگریزی زبان و ادب کی تعلیم دیتے ہیں۔ اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں نظم اور نثر نگاری پر قادر ہیں۔ ان کی تحاریر فلسفہ خودی اور خود اعتمادی کو اجاگر کرتی ہیں اور حسرت و یاس کے موسم کو فرحت و امید افزاء بہاروں سے ہمکنار کرتی ہیں۔ دین اسلام اور وطن کی محبت ان کی روح میں بسی ہے۔ اسی جذبے کے تحت ملک و ملت کی تعمیر و ترقی میں پیش پیش رہتے ہیں۔

تجویز کردہ

کان پکڑ لیجیے ۔۔۔ از: محمد فہیم شاکر

رانا ثناء اللہ کو اینٹی نارکوٹکس فورس نے اسلام آباد سے لاہور جاتے ہوئے گرفتار …

پاکستان مخالف اتحاد کی خاموش ٹھکائی ۔۔۔ محمد فہیم شاکر

پاکستان مخالف اتحاد کی خاموش ٹھکائی  محمد فہیم شاکر مورخ کا کہنا ہے کہ ہمارے …

Send this to a friend