صفحہ اول / بلاگرز فورم / بھارت مدتوں یاد رکھے گا

بھارت مدتوں یاد رکھے گا

بھارت مدتوں یار رکھے گا
تحریر:حافظ امیرحمزہ سانگلہ ہل

پاکستان کی فوج اور اس کی بہادری کے چرچے دنیا بھر میں کیے جاتے ہیں اور اس میں کسی قسم کا بھی شک و شبہ نہیں ہے کہ پاک فوج کا ہر جوان اپنے وطن عزیز پاکستان کی حفاظت کو اہم فریضہ سمجھتا ہے اوراس اہم فریضے کو ادا کرتے ہوئے اگر اسے اپنا تن من دھن وطن عزیز کی خاطر قربان کردینا پڑے تو ایسی صورت میں وہ اپنے لیے اس سے بڑھ کر خوشی ومسرت اور باعث فخر کسی اور چیز کو نہیں سمجھتا ہے بقول شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ”شہادت ہے مطلوب ومقصود مومن”۔پوری دنیا اس بات کی شاہد ہے کہ پاک فوج کا ہمیشہ سے یہی طریقہ اور مشن رہا ہے کہ پورے خطے میں امن و امان کی فضا قائم ہو اور ہر طرف انسانیت خوشحال ہو دہشت گردی، فتنہ فساد وغیرہ کو جڑ سے اکھاڑ کر ہمیشہ کے لیے اس ناسور کا خاتمہ کیا جائے۔ اس بے مثال اور مثبت کوشش میں حکومت پاکستان اور پاک فوج نے اس پورے خطے میں بہت ہی قربانیاں دی ہیں۔پاک فوج اس امن وامان اور دفاع وطن عزیز کی خاطر قربانیاں دیتی رہے گی ان شاءالله ۔
موجودہ حالات میں جہاں بھارت اور وطن عزیز پاکستان ہر قسم کے ہتھیاروں سے لیس پوری تیاری کے ساتھ اپنی اپنی سرحدوں پر آمنے سامنے ہیں اور چھوٹے ہتھیاروں سے وقتاً فوقتاً ایک دوسرے سے مقابلہ بھی جاری ہے اسی طرح گزشتہ دنوں پاک فضائیہ کے شیر دل جوان حسن صدیقی نےبھارت کے لڑاکا طیاروں کو پاک سرزمین کی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مار گرایا اور ایک پائلٹ بچنے میں کامیاب ہو گیااور اس پائلٹ کو گرفتار بھی کرلیا گیا ۔ اس کے بعد حکومت پاکستان گرفتار پائلٹ کے خلاف کاروائی کر سکتی تھی لیکن ملک پاکستان نےامن و امان کی فضا کو مزید خراب کرنے کی بجائے یہ قدم نہیں اٹھایا بلکہ امن وامان کو ترجیع دیتے ہوئے اس راہ کو ہموار کر کےبڑےدل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے کچھ نہیں کہا بلکہ اس کی دیکھ بھال کی اس کا پورا پورا خیال رکھا گیا جبکہ اب اسے رہا بھی کر دیا گیا ہے۔ پاک فوج نے جب اس پائلٹ کو گرفتار کیا تو پاکستانی عوام جوکہ جذبہ حب الوطنی اور جذبہ جہادسے سرشار قوم ہے اس نے اپنے وطن عزیز پاکستان کی طرف ناپاک عزائم لے کر آنے والے پائلٹ کو جب دیکھا تو اس کی طرف اپنا غصہ نکالنے کے لیے بڑھے تو پاک فوج کے جوانوں نے اسے بچاتے ہوئے اپنی حفظ و امان میں کرلیا جس کی وجہ سے وہ بچ گیا وگرنہ پاکستانی "جذبہ حب الوطنی” سے سرشار قوم اپنے دشمن کو کہا چھوڑتی بلکہ اس کی تو کوئی بوٹی بھی ڈھونڈنے سے نہ ملتی۔
تو خیر پاک فوج کے شاہینوں نے اپنے ازلی دشمن بھارتی فضائیہ کی پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انہیں ایسا سبق سکھایا کہ اب بھارت مدتوں یاد رکھے گا کہ اب کے بعد پاکستان سے سوچ سمجھ کر جنگ کی بات کرنی ہے کیونکہ پاک فوج ویسے تو امن و امان کو فروغ دیتی ہے لیکن اگر کوئی امن کی بات کو ٹھکراتے ہوئے فساد کو ترجیع دے اور اپنا رعب جمانے کے لیے حملہ کرے تو ایسی قبیح صورت حال کو ختم کرنے کے لیے پاک فوج کے جوان تو کیا پاکستان کی عوام بچے، بوڑھے اور نوجوان جذبہ حب الوطنی، جذبہ ایمان اور شہادت کی تمنا لیے ہر وقت ہر حال میں تیار بیٹھے ہیں ان شاءالله العزیز ۔پاک فوج زندہ باد ۔

متعلقہ محمد نعیم شہزاد

.......................... محمد نعیم شہزاد ایک ادبی، علمی اور سماجی شخصیت ہیں۔ لاہور کے ایک معروف تعلیمی ادارہ میں انگریزی زبان و ادب کی تعلیم دیتے ہیں۔ اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں نظم اور نثر نگاری پر قادر ہیں۔ ان کی تحاریر فلسفہ خودی اور خود اعتمادی کو اجاگر کرتی ہیں اور حسرت و یاس کے موسم کو فرحت و امید افزاء بہاروں سے ہمکنار کرتی ہیں۔ دین اسلام اور وطن کی محبت ان کی روح میں بسی ہے۔ اسی جذبے کے تحت ملک و ملت کی تعمیر و ترقی میں پیش پیش رہتے ہیں۔

تجویز کردہ

ہائےآمریت تجھے کیا رونا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ قسم سے ، مجھےتو اب جمہوریت سے بھی ڈر لگتا ہے

ہاں ہاں ابھی بچگانہ ذہن تھا ۔گھر والوں کا پیٹ پالنے کےلیے محنت مزدوری کا …

عالمی امن پر منڈلاتے خطرات

آپ بھی جان لیں کہ اقوام متحدہ کی مستقل رکنیت رکھنے والے ممالک کے مابین 145 …

Send this to a friend