صفحہ اول / اردو ادب / جواب شکوہ بند نمبر 13۔۔۔ عرفان صادق

جواب شکوہ بند نمبر 13۔۔۔ عرفان صادق

جواب شکوہ 

بند نمبر 13 

عرفان صادق

منفعت ایک ہے اس قوم کی، نقصان بھی ایک
ایک ہی سب کا نبیؐ، دین بھی، ایمان بھی ایک
حرَمِ پاک بھی، اللہ بھی، قُرآن بھی ایک
کچھ بڑی بات تھی ہوتے جو مسلمان بھی ایک
فرقہ بندی ہے کہیں اور کہیں ذاتیں ہیں
کیا زمانے میں پَنپنے کی یہی باتیں ہیں

⭕کتاب ۔ بانگِ درا
نظم۔ جوابِ شکوہ
بند نمبر۔١٣

♨مشکل الفاظ۔ منفعت۔ نفع، فاٸدہ حرمِ پاک۔ خانہ کعبہ۔ پنپنا۔ پھلنا پھولنا، ترقی کرنا

💢مفہوم ۔اے مسلمانو تمہاری قوم کا نفع نقصان سب کےلیۓ یکساں ہے۔ سب کا نبیﷺبھی، دینِ اسلام بھی ایک ہے۔ ان کے حوالے سے کسی خاندان یا قبیلے میں امتياز و تفریق کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ تمہارا تو قبلہ و کعبہ بھی سب کےلیۓ ایک ہی ہے۔ سب کا پالنہار اور قرآن بھی ایک ہے۔ یہ کتنی بڑی بات ہوتی جو مسلمان بھی سب کے سب ایک ہی ہوتے۔ جبکہ وہ تو گروہوں میں بٹے ہوۓ ہیں۔ کہیں فرقوں میں تقسيم ہیں تو کہیں ذاتوں میں بٹے ہیں۔ ذرا یہ تو بتاٶ کہ ان حالات میں بھلا کوٸی قوم کیسے ترقی کر سکتی ہے؟

متعلقہ نعیم شہزاد

.......................... محمد نعیم شہزاد ایک ادبی، علمی اور سماجی شخصیت ہیں۔ لاہور کے ایک معروف تعلیمی ادارہ میں انگریزی زبان و ادب کی تعلیم دیتے ہیں۔ اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں نظم اور نثر نگاری پر قادر ہیں۔ ان کی تحاریر فلسفہ خودی اور خود اعتمادی کو اجاگر کرتی ہیں اور حسرت و یاس کے موسم کو فرحت و امید افزاء بہاروں سے ہمکنار کرتی ہیں۔ دین اسلام اور وطن کی محبت ان کی روح میں بسی ہے۔ اسی جذبے کے تحت ملک و ملت کی تعمیر و ترقی میں پیش پیش رہتے ہیں۔

تجویز کردہ

جواب شکوہ بند نمبر 34 از عرفان صادق

دشت میں ،دامنِ کہسار میں، میدان میں ہے بحر میں، موج کی آغوش میں، طوفان …

جواب شکوہ بند نمبر 18 از عرفان صادق

جواب شکوہ  بند نمبر 18 عرفان صادق دمِ تقریر تھی مسلم کی صداقت بے باک …

Send this to a friend