صفحہ اول / بلاگرز فورم / قومی زبان کا نفاذ، مگر کیسے؟؟؟

قومی زبان کا نفاذ، مگر کیسے؟؟؟

قومی زبان کا نفاذ، مگر کیسے ؟؟؟ 

عطاء الرحمان چوہان


قومی زبان کے نفاذ کی راہ میں اصل رکاوٹ نوکر شاہی اور حکمرانوں کی ہٹ دھرمی ہے۔

دوسری وجہ نفاذ قومی زبان کے بارے میں عوام کی لاتعلقی ہے۔ دستوری تقاضے اور عدالتی فیصلے کے باوجود عوامی سطح پر نفاذ کے لیے کوئی موثر آواز نہیں اٹھائی جارہی۔

انگریزی تسلط کی پشت پر بیوروکریسی کے علاؤہ انگلش میڈیم کلچر اور مغربی بالادستی کا تصور بھی پہرہ دے رہا ہے جبکہ قومی زبان کے نفاذ کے لیے چند افراد کی ایک نحیف سی آواز گاہے گاہے سنائی دیتی ہے۔
👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇
ان محاذوں پر پوری یکسوئی سے کھڑے ہونے کی ضرورت ہے، اس کی ترتیب یہ ہے کہ *رائے عامہ کی بیداری اور منظم دباؤ کے ذریعے حکمرانوں کو نفاذ پر آمادہ کرنا*۔

🔹🔹🔹🔹🔹🌷🌷🌷🔹🔹
یاد رہے کہ یہ فرض کفایہ نہیں بلکہ فرض عین ہے۔
یہ چند افراد یا تنظیموں کی زمہ داری نہیں بلکہ 22 کروڈ عوام پر فرض اور لازم ہے۔
❌❌❌❌❌❌❌❌❌
اگر کوئی فرد یا تنظیم اسے اپنے گرد محدود کرنے کی کوشش کرے تو اس کی حوصلہ شکنی کیجیئے۔ یہ نمبر سکورنگ گیم نہیں ایک مقدس فرض کی ادائیگی ہے۔
🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷
میسر تنظیموں اور افراد کے ساتھ مل کر کام کریں یا نئے فورم تشکیل دیں تاہم اس آواز کو بلند کرتے رہیے۔
❓❓❓❓❓❓❓❓❓❓
*قومی زبان کے نفاذ سے پہلو تہی اور اعراض اس قوم کے ساتھ ظلم ہے اور استعماری ایجنڈے کی تکمیل میں معاونت کے مترادف ہے۔
🔵🔵🔵🔵🔵🔵🔵🔵🔵🔵
خدارا!
🌷 اپنی نسلوں کی آزادی کا تحفظ کیجیئے
🌷 انگریزی کے ذریعے اپنے قومی ٹیلنٹ کے قتل عام کا سدباب کیجیئے
🌷اس کام کا آغاز آج اور ابھی سے کیجیئے
🌷ہر پاکستانی کو اس کی اہمیت سے آگاہ کیجیۓ
🌷 ہرفرد کو اپنی قوت میں ڈھالئے
اور
انگریزی کے ناجائز تسلط کے خاتمے اور قومی زبان کی بحالی کے لیے فیصلہ کن معرکے میں کردار ادا کیجیئے
🔻🔻🔻🔻🔻🔻🔻🔻🔻
خاکسار
عطاء الرحمن چوہان
تحریک نفاذ اردو پاکستان
www.tnupak.com
Facebook.com/tnupak
Twitter.com/tnupak
What’s app 03495050760
Email tnupak@gmail.com

متعلقہ نعیم شہزاد

.......................... محمد نعیم شہزاد ایک ادبی، علمی اور سماجی شخصیت ہیں۔ لاہور کے ایک معروف تعلیمی ادارہ میں انگریزی زبان و ادب کی تعلیم دیتے ہیں۔ اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں نظم اور نثر نگاری پر قادر ہیں۔ ان کی تحاریر فلسفہ خودی اور خود اعتمادی کو اجاگر کرتی ہیں اور حسرت و یاس کے موسم کو فرحت و امید افزاء بہاروں سے ہمکنار کرتی ہیں۔ دین اسلام اور وطن کی محبت ان کی روح میں بسی ہے۔ اسی جذبے کے تحت ملک و ملت کی تعمیر و ترقی میں پیش پیش رہتے ہیں۔

تجویز کردہ

محسن اردو’ چیف جسٹس جواد ایس خواجہ! ۔۔۔ تحریر : فاطمہ قمر پاکستان قومی زبان تحریک

یہ ہیں پاکستان کی عدلیہ میں شفاف ترین نفاذ اردو کا تاریخ ساز فیصلہ لکھ …

جواب شکوہ بند نمبر 34 از عرفان صادق

دشت میں ،دامنِ کہسار میں، میدان میں ہے بحر میں، موج کی آغوش میں، طوفان …

Send this to a friend