صفحہ اول / ریسیپیز / پشاوری مٹن کڑاہی

پشاوری مٹن کڑاہی

پشاوری مٹن کڑاہی

🌸<اجزا>✨

بکرے کا گوشت ایک کلو
دہی ڈیڑھ کپ
لہسن ادرک کا پیسٹ 4 کھانے کے چمچ
ٹماٹر دو عدد درمیانے سائز کے سلائس میں کٹے ہوئے
کالی مرچ (موٹی کُٹی ہوئ) 2 کھانے کے چمچ
لونگ 3 سے 4 عدد
تیزپات 1عدد
دار چینی 1عدد
نمک حسب ضرورت
ہری مرچیں لمبائی میں کٹی ہوئی حسبِ منشاء
گھی یا تیل ایک کپ

سجاوٹ کے لئے ___

ہرا دھنیا باریک کٹا ہوئی
ادرک لمبائ میں کٹی ہوئی

🌸 ترکیب🌸

گوشت کو ایک پین میں لونگ، دارچینی، تیزپات اور پانی ڈال کر اس کے گلنے تک ابال لیں اور پانی تقریباً خشک کر لیں۔

ایک پیالے میں دہی ،نمک اور کالی مرچ کو اچھی طرح مکس کر کے رکھ دیں۔

جب گوشت گل جاۓ تو الگ سے ایک پین میں گھی، لہسن ادرک کا پیسٹ، ٹماٹر اور گوشت ڈال کر اچھی طرح بھونیں یہاں تک کے گوشت براؤن ہو جاۓ ۔ پھر اس میں دہی والا مکسچراور ہری مرچ ڈال کر ۵ منٹ تک بھونیں ۔

جب بھُن جائے تو ڈ ش میں نکال کر اپر سے ہرا دھنیا اور ادرک ڈال کرگرم کرم نان کے ساتھ پیش کریں۔

〰〰🍃🌷🍃〰〰

متعلقہ عشاء نعیم

....................... مسز عشاء نعیم ایک محب وطن سماجی کارکن ہیں۔ بہترین موٹیویشنل اور ٹیم میکنگ صلاحیت کی مالک ہیں۔ اردو زبان میں بلاگ اور کالم نگاری کے ساتھ ساتھ اردو، پنجابی اور سرائیکی زبان میں شاعری بھی کرتی ہیں۔ پاک بلاگرز فورم کے ساتھ وابستہ ہیں اور شعبہ خواتین کی ذمہ دار ہیں۔

Send this to a friend

Hi, this may be interesting you: پشاوری مٹن کڑاہی! This is the link: https://pakbloggersforum.org/%d9%be%d8%b4%d8%a7%d9%88%d8%b1%db%8c-%d9%85%d9%b9%d9%86-%da%a9%da%91%d8%a7%db%81%db%8c/