صفحہ اول / اردو ادب / ہر ملاقات پہ وہ ۔۔۔۔. (غزل) ۔۔۔ شاعر : احمد رئیس

ہر ملاقات پہ وہ ۔۔۔۔. (غزل) ۔۔۔ شاعر : احمد رئیس


ہر ملاقات پہ وہ ستم کرتے ہیں
مجھ جیسوں پہ وہ رحم کرتے ہیں
میری زباں کرتی ہے بیاں میرا حال دل
آپ نہ ہوں تو ہم رنج و الم کرتے ہیں
ہر شخص بے تاب ہے سننے کو کہانی
ایسا کیوں آخر وہ صنم کرتے ہیں
ہر کوئی جانتا ہے اہل وفا کا حال
دھوکہ تو صرف اہل بھرم کرتے ہیں
آپ سے ملاقات کا ہر حال
ہم کتاب میں سپرد قلم کرتے ہیں
آخر آپ برہم کیوں ہیں ہم پر
عشاق تو ہر روز یہ جرم کرتے ہیں
دیتے ہیں دلاسہ میرے رفیق مجھ کو
آپ ہجر پہ کیوں غم کرتے ہیں
اب تو انکار ہی ہے جواب ان کا رئیس
لو ہم بھی کہانی کو ختم کرتے ہیں 

متعلقہ محمد نعیم شہزاد

.......................... محمد نعیم شہزاد ایک ادبی، علمی اور سماجی شخصیت ہیں۔ لاہور کے ایک معروف تعلیمی ادارہ میں انگریزی زبان و ادب کی تعلیم دیتے ہیں۔ اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں نظم اور نثر نگاری پر قادر ہیں۔ ان کی تحاریر فلسفہ خودی اور خود اعتمادی کو اجاگر کرتی ہیں اور حسرت و یاس کے موسم کو فرحت و امید افزاء بہاروں سے ہمکنار کرتی ہیں۔ دین اسلام اور وطن کی محبت ان کی روح میں بسی ہے۔ اسی جذبے کے تحت ملک و ملت کی تعمیر و ترقی میں پیش پیش رہتے ہیں۔

تجویز کردہ

قومی زبان اردو اور ہمارے رویے

ملاحظہ کیجئے! کراچی کے ادیبوں کی انگریزی غلامی کی منفرد مثال! اس تقریب کا عنوان …

گفتگو کے ذرائع اور قومی زبان غزالہ صدیقی اشتراک: فاطمہ قمر، صدر شعبہ خواتین، پاکستان قومی زبان تحریک

حقیقت یہ ہے کہ اپنی مادری زبان میں بات کرنا اور نہ جاننے والوں کو …

Send this to a friend

Hi, this may be interesting you: ہر ملاقات پہ وہ ۔۔۔۔. (غزل) ۔۔۔ شاعر : احمد رئیس! This is the link: https://pakbloggersforum.org/ahmed-raees-2/