صفحہ اول / صدائے کشمیر / شہادتِ برہان مظفر وانی، ایک سبق ۔۔۔ محمد عبداللہ گِل

شہادتِ برہان مظفر وانی، ایک سبق ۔۔۔ محمد عبداللہ گِل

برہان مظفر وانی کشمیر کا وہ نوجوان بیٹا تھا جس نے آزادی حاصل کرنے کے لیے اپنی جان قربان کر دی۔برہان وانی نے اس بات کا ثبوت دیا کہ وہ آزادی پسند نوجوان ہے۔کشمیر میں انڈین آرمی کے مظالم انتہا کو پہنچ چکے ہیں۔دن بدن کسی نہ کسی مسلمان کو شہید کر دیا جاتا، انڈین آرمی والی مسلمان بیٹیوں کی عزتیں لوٹتے۔ ظالم بچوں کو بھی نہ بخشتے۔ بچوں کی آنکھوں میں پیلٹ گن کے چھٹرے مار مار کر ان کی بینائی چھین لی جاتی ہے۔انہیں مظالم کی دوران ایک بچے نے وادی کشمیر میں جنم لیا۔انہیں مظالم میں پرورش پائی کبھی وہ دیکھتا کہ کشمیر کی کسی بیٹی کی عزت لوٹ لی غاصبوں نے ،کبھی وہ سنتا فلاں بھا ئی کو شہید کر دیا گیا۔کبھی وہ سنتا کہ امام مسجد کو روڈ پر شہید کر دیا گیا ۔کبھی وہ سنتا کہ نماز جمعہ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔کبھی وہ دیکھتا کہ قربانی کا موقع ہے اور گائیں ذبح کرنے پر پابندی ہے۔کبھی نماز پر پابندی ہے ۔کبھی وہ سنتا کہ 22 کشمیری مسلمان اذان دیتے ہوئے شہید ہو گئے۔ان سب مظالم کو دیکھ کر اس کا دل بیزار ہوتا تھا۔اللہ نے ہمت دی کہ آزادی پسند مجاہدین کشمیر میں شامل ہوا۔اپنی گن کے ذریعے انڈین آرمی کی نیندیں حرام کر دیں ۔ وہ ڈرنے لگے ۔
شاعر مشرق یوں کہتے ہیں

کافر ہے تو شمیشیر پہ کرتا ہے بھروسہ
مومن ہے تو بے تیغ بھی لڑتا ہے سپاہی

اقبال کی شاعری نےاس پر اثر کیا اور وہ جہاد کی راہ پر نکلا ۔جہاد کے لیے اپنی جان کی پرواہ نہ کی۔آزادی حاصل کرنے کے لیے کشمیری قوم قربانیاں دے رہی ہے ۔

ہے کس کی یہ جُرأت کہ مسلمان کو ٹوکے
حُریّتِ افکار کی نعمت ہے خدا داد

انڈین میڈیا بھلے انھیں آتنک وادی کہتا ہوں لیکن عظیم مجاہد برہان مظفر وانی شہید رحمتہ اللہ ہمارے تو ہیرو ہیں کیونکہ انہوں نے آزادی کی خاطر جدوجہد کی۔ ہمارے لیے تو Freedom Fighter ہے ۔وہ مسلمان جو آزادی حاصل کرنے کے لیے اٹھا ہو۔ پہلے مسلمانوں نے بھی پر امن طریقہ اپنایا۔ قرار دادیں منظور ہوئیں لیکن بھارت نے آج تک ان قرار دادوں کو نہیں اپنایا تھا۔پھر مسلمانوں نے وہ طریقہ اپنایا جہاد فی سبیل اللہ کا۔جو بندے اللہ کی راہ میں جہاد کرتے ہیں اللہ کے ہاں وہ بڑے مقام و مرتبہ والے ہیں
اَلَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ ہَاجَرُوۡا وَ جٰہَدُوۡا فِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ بِاَمۡوَالِہِمۡ وَ اَنۡفُسِہِمۡ ۙ اَعۡظَمُ دَرَجَۃً عِنۡدَ اللّٰہِ ؕ وَ اُولٰٓئِکَ ہُمُ الۡفَآئِزُوۡنَ ﴿۲۰﴾
ترجمہ :-
جو لوگ ایمان لائے ہجرت کی اللہ کی راہ میں اپنے مال اور اپنی جان سے جہاد کیا وہ اللہ کے ہاں بہت بڑے مرتبہ والے ہیں اور یہی لوگ مراد پانے والے ہیں ۔
بھلے یہ کفار ان مجاہدین کو صحیح نہ سمجھیں لیکن اللہ کے ہاں وہ بڑے مقام و مرتبہ والے ہیں۔کشمیری قوم محکوم و مجبور ہیں۔برہان وانی کی شہادت نے انھیں ایک نظریہ دیا کہ یہ ہے آزادی حاصل کرنے کا طریقہ۔برہان وانی کہ شہادت تمام مسلمانوں کو ایک درس دیتی ہے:-
شہادت ہے مطلوب و مقصود مومن
نہ مال غنیمت نہ کشور کشائی
اس لیے ہمیں اپنے ہیروز کو بھولنا نہی چاہیے جو قومیں اپنے ہیروز کو بھول جاتی ہے وہ غرق ہو جاتی ہے
اقبال کشمیریوں کی صورتحال کو یوں بیان کرتے ہیں:-
آج وہ کشمیر ہے محکوم و مجبور و فقیر
کل جسے اہلِ نظر کہتے تھے ایرانِ صغیر
کشمیر ہماری شہ رگ ہے اسے آزاد کروانا ہمارا اولین فرض ہے۔حکمرانو کو بھی جاگ جانا چاہیے اور عہد کرنا چاہیے کہ اپنا مکمل کردار ادا کریں گئے۔اقوام متحدہ کو کشمیر کی آزادی اور ان پر مظالم کی یاد دہانی کروانی چاہیے اور عوام کو اپنے بھائیوں کا پشتیبان بننا چاہیے اور اللہ کے حضور ان کے لیے دعا مانگنی چاہیے۔

متعلقہ محمد نعیم شہزاد

.......................... محمد نعیم شہزاد ایک ادبی، علمی اور سماجی شخصیت ہیں۔ لاہور کے ایک معروف تعلیمی ادارہ میں انگریزی زبان و ادب کی تعلیم دیتے ہیں۔ اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں نظم اور نثر نگاری پر قادر ہیں۔ ان کی تحاریر فلسفہ خودی اور خود اعتمادی کو اجاگر کرتی ہیں اور حسرت و یاس کے موسم کو فرحت و امید افزاء بہاروں سے ہمکنار کرتی ہیں۔ دین اسلام اور وطن کی محبت ان کی روح میں بسی ہے۔ اسی جذبے کے تحت ملک و ملت کی تعمیر و ترقی میں پیش پیش رہتے ہیں۔

تجویز کردہ

غیرت کی طغیانی ۔۔۔ محمد طلحہ سعید

رات کی سیاہ تاریکی ہر اک جانب گھور اندھیرے گاڑے ہوئے تھی۔افق پر چاند اپنی …

Send this to a friend

Hi, this may be interesting you: شہادتِ برہان مظفر وانی، ایک سبق ۔۔۔ محمد عبداللہ گِل! This is the link: https://pakbloggersforum.org/burhan-wani-a-lesson/