تقابل

آج کل ایک بڑا مسئلہ ہے جو خاص طور پر لڑکیوں میں بہت زیادہ ہے۔۔۔
یہ مسئلہ اپنی شکل وصورت اور ہیئت کا دوسروں سے تقابل ہے۔۔۔
فلاں لڑکی اتنی گوری ہے کاش میں بھی ویسی ہوتی۔۔۔
میری ناک پتلی کیوں نہیں، میری ناک اتنی پتلی کیوں ہے، میری آنکھیں گہری کیوں ہیں، میری آنکھیں چھوٹی کیوں ہیں، میری آنکھیں اتنی بڑٰی کیوں ہیں۔۔۔
وہ کتنی سمارٹ ہے، میں ویسی کیوں نہیں۔۔۔
یہ کیوں، کیوں کی گردانیں دل میں ایک کسک پیدا کیے رکھتی ہے، ایک بے چینی، ایک دلسوزی برپا رکھتی ہے۔۔۔
انسان ایک فکر، ایک مستقل غم میں مبتلا رہتا ہے۔۔۔
یہ تقابل رشتوں کا حُسن بھی گہنا دیتا ہے؛ بہن سے تقابل، دیورانی، جیٹھانی سے تقابل، سہیلیوں سے تقابل، پڑوسن سے تقابل۔۔۔
یاد رکھنے کی بات ہے کہ اس دنیا کا نظام تنوع پر قائم ہے، یہ رنگا رنگی ہے جو کائنات کے حُسن کو بڑھانے کا باعث ہے۔۔۔
ہرانسان دوسرے جیسا نہیں ہوسکتا، ہرانسان میں اپنی خوبیاں ہیں، اپنے مثبت پہلو ہیں۔۔۔
اچھی صورت بِنا سیرت کے زہر معلوم ہونے لگتی ہے اور قبول صورت بھی اچھی عادات کے ساتھ خوب صورت معلوم ہوتی ہے۔۔۔
چہرے پر طنزیہ مسکراہٹ اور چہرے پر مہربان مسکراہٹ میں زمین آسمان کا فرق ہے۔۔۔
صورت تو خود ہی نکھر جائے گی اگر اخلاقیات نکھر جائیں۔۔۔
میں نے سیاہ رنگ میں نورانیت کی چمک دیکھی ہے اور گورے رنگ میں سیاہی کے سائے دیکھے ہیں۔۔۔
تقابل کے پیچھے زندگی کے خوبصورت اوقات ضائع نہ کیجیے، دل کو نکھارنے کی فکر چہرے کو نکھارنے سے زیادہ ہونی چاہیے، یہ غالب فکر ایسا سکون عطا کرے گی جو چہرے پر بھی اپنا اثر چھوڑے گا۔۔۔
بس آج سے فیصلہ کہ تقابل میں نہیں پڑنا، اپنے آپ کو کوسنا نہیں، سکون کا متلاشی سکون پا ہی لیا کرتا ہے۔۔۔

متعلقہ محمد نعیم شہزاد

.......................... محمد نعیم شہزاد ایک ادبی، علمی اور سماجی شخصیت ہیں۔ لاہور کے ایک معروف تعلیمی ادارہ میں انگریزی زبان و ادب کی تعلیم دیتے ہیں۔ اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں نظم اور نثر نگاری پر قادر ہیں۔ ان کی تحاریر فلسفہ خودی اور خود اعتمادی کو اجاگر کرتی ہیں اور حسرت و یاس کے موسم کو فرحت و امید افزاء بہاروں سے ہمکنار کرتی ہیں۔ دین اسلام اور وطن کی محبت ان کی روح میں بسی ہے۔ اسی جذبے کے تحت ملک و ملت کی تعمیر و ترقی میں پیش پیش رہتے ہیں۔

تجویز کردہ

سنیپ چیٹ اسلامی تعلیمات کے آئینے میں

چند دن قبل کچھ پرانے دوست اکھٹے ہوئے۔ کچھ انجینیئرنگ کے سٹوڈنٹس اور کچھ ایم …

محمد صلی اللہ علیہ وسلم ، ایک عالمگیر شخصیت ۔۔۔ رحمت اللہ شیخ

امام الانبیاء حضرت محمدﷺ اللہ تعالیٰ کے آخری پیغمبر اور رسول ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے …

Send this to a friend

Hi, this may be interesting you: تقابل! This is the link: https://pakbloggersforum.org/comparison/