صفحہ اول / تازہ ترین / اپنے زخم خود سنبھالنے ہوں گے ۔۔۔ اسد عباس خان

اپنے زخم خود سنبھالنے ہوں گے ۔۔۔ اسد عباس خان

کراچی میں بارش سے سیلابی کیفیت، سرحدوں پر ہندوستانی گولہ باری۔۔۔۔۔۔

یہ دونوں خبریں دیکھنے سننے کے بعد فوراً خیال آیا۔۔۔۔

ہر مشکل، ہر آفت میں سب سے پہلے اور سب سے آگے بے لوث انسانیت کے خدمت گار فرشتہ صفت نوجوان کہاں ہیں۔۔۔۔؟
چوڑے سینوں اور اونچی شلواروں میں ملبوس پرہیز گار انسان کہاں ہیں۔۔۔۔؟
پیلی جیکٹ پہنے ڈوبتے کو بچانے والے، سیلابوں سے نکالنے والے، کھانا کھلانے والے کہاں ہیں۔۔۔۔۔۔۔؟
وہی جنہیں کرسی کا لالچ نہ تھا ووٹوں کی سیاست سے دور تھے کہاں ہیں۔۔۔۔۔؟
جب بھی ہندوستانی جارحیت ہوتی تو قوم کو ایک کلمہ پر اکھٹا کرنے والے کہاں ہیں۔۔۔۔۔؟
لائن آف کنٹرول پر گولہ باری ہو یا ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے والے کہاں ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔؟
بھوکے کو کھانا کھلانا ہو زخمیوں کا علاج ہو یا لاشوں کو دفنانے والے کہاں ہیں۔۔۔۔۔؟
وہ جو دفاع پاکستان کونسل بنا کر شہر شہر قریہ قریہ جہادی روح پھونک کر بائیس کروڑ کو پاک فوج بنا دیتے تھے کہاں ہیں۔۔۔۔۔؟
قوم پاکستان کیا وہ تمھیں یاد نہیں آتے۔۔۔۔۔۔؟
یاد آتے ہوں گے ضرور یاد آتے ہوں گے۔۔۔۔۔۔
بے کسوں کو، لاچاروں کو، مجبوروں کو، کمزوروں کو، بھوکوں کو، بے گھروں کو، بے آسروں کو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جن کے گھر ڈوب گئے
جن کی جمع پونجی بہہ گئی
ان کو جنہیں زخم لگے
وہ جو اپنے ہی گھروں کو چھوڑ کر زندگی بچانے کے لیے بے گھر ہو گئے۔۔۔
جن کے مکان دشمنوں کی اندھا دھند گولہ باری کی نذر ہو گئے۔۔۔۔۔
جو زخمی ہوئے اور علاج کے لیے کسی مسیحا کی راہ تک رہے ہیں۔۔۔۔
افسوس وہ مسیحا ہی دہشتگرد ٹھہرے
دہشتگردی کے مقدمات بنے
پس زنداں ہوئے
اب کوئی نہیں آۓ گا
کراچی والو
کشمیر باسیو سنا تم نے
ہاں وادی نیلم کے مکینوں
اپنے زخم خود سنبھالنے ہوں گے
اپنے ڈوبتے خود نکالنے ہوں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!

متعلقہ محمد نعیم شہزاد

.......................... محمد نعیم شہزاد ایک ادبی، علمی اور سماجی شخصیت ہیں۔ لاہور کے ایک معروف تعلیمی ادارہ میں انگریزی زبان و ادب کی تعلیم دیتے ہیں۔ اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں نظم اور نثر نگاری پر قادر ہیں۔ ان کی تحاریر فلسفہ خودی اور خود اعتمادی کو اجاگر کرتی ہیں اور حسرت و یاس کے موسم کو فرحت و امید افزاء بہاروں سے ہمکنار کرتی ہیں۔ دین اسلام اور وطن کی محبت ان کی روح میں بسی ہے۔ اسی جذبے کے تحت ملک و ملت کی تعمیر و ترقی میں پیش پیش رہتے ہیں۔

تجویز کردہ

ہیں یہی جرائم جن سے سعید کو نہیں انکار ۔۔۔ عشاء نعیم

پچھلے کئی دنوں سے عجیب و غریب خبریں سن رہے ہیں ایک محب وطن اور …

قوم کے غمگسار

قوم کے غمگسار از: فیصل ندیم جی ہم ہی ہیں اس قوم کے سب سے …

Send this to a friend

Hi, this may be interesting you: اپنے زخم خود سنبھالنے ہوں گے ۔۔۔ اسد عباس خان! This is the link: https://pakbloggersforum.org/cure-your-wounds-yourself/