صفحہ اول / اسلامک بلاگز / ختم نبوت ٹویٹر ٹاپ ٹرینڈ

ختم نبوت ٹویٹر ٹاپ ٹرینڈ

ختم نبوت پر ایمان لانا دین اسلام میں بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو آخری رسول اور خاتم الانبیا مانے بغیر ایمان مکمل نہیں ہو سکتا۔ ختم نبوت میں اب تک کئی ایک بد بخت لوگوں نے نقب زنی کی اور آخرت کے ساتھ ساتھ اپنی دنیا بھی خراب کر لی۔

پاکستان میں قادیانی حضرات اپنے آپ کو مسلمان ظاہر کرتے ہیں حالانکہ یہ عمل آئین پاکستان کی رو سے قابل تعزیر جرم ہے۔ اس کے ساتھ وہ اپنے جھوٹے نام نہاد نبی کی طرح پوری ڈھٹائی سے جھوٹ بھی بولتے ہیں اور آئے روز خود کو مظلوم گردانتے ہیں۔
حال ہی میں ایک قادیانی مصنف عبدالشكور کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنی جھوٹی کہانی سنانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تو اس حوالے سے عوامی کیمپین چلانے کا پروگرام بنایا۔
پاک بلاگرز فورم کی طرف سے روزانہ مختلف ایشوز پر ایکٹیوٹی ہوتی ہے تو ہمارا پلین بنا قادیانیت کا جو فتنہ پھیل رہا ہے اس پر کام کریں۔ مشاورت کے بعد بڑی مشکل سے ٹویٹر ٹرینڈ کے لیے FinalityOfProphethood# فائنل ہوا۔ اور طے کیا گیا کہ اس ایکٹیوٹی کو عام کیا جائے۔ لہذا مختلف ٹیمز اور گروپس سے رابطہ کیا گیا۔
پاک بلاگرز فورم کے میل اور فی میل ونگ، ہاکس سسٹرز نے خاص طور سے مواد کی تیاری اور رابطوں کا اہتمام کیا۔
مشاورتی گروپ ام حبان صاحبہ سے رابطہ کیا انہوں نے بھی پوری قوت کے ساتھ تعاون کا اعلان کیا, اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر اس کی ایک دن پہلے تشہیر کی گئی اس ے نتیجے میں بھی بہت سے اہل ایمان نے اس میں حصہ لیا۔ اظہار الحق ہزاروی, ماسٹر فہیم , برکت علی بگٹی وغیرہم دوستوں نے عین وقت پر کہا جو ٹرینڈ چل رہا ہے اسی کو چلاؤ لیکن ہم بضد تھے کہ نہیں جو ہم نے کہا وہی چلے گا… پریشانی بھی تھی کہ کس طرح کامیاب ہوں گے.. آخر کار اس وقت مجھے اتنی خوشی ہوئی جب دیکھا ٹرینڈ تیسرے نمبر پر، پھر دوسرے اور پھر پہلے نمبر پر تھا۔ فللہ الحمد
ہم ٹیم پاک بلاگرز فورم، ہاکس سسٹرز، ماسٹر محمد فہیم, ام حبان, اظہار الحق ہزاروی اور سی ڈی سی کا تہہ دل سے مشکور ہیں۔ آج سب نے محمد عربی صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے محبت کا ثبوت دیا اور ٹرینڈ کو ٹاپ پر لائے۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمارے اس عمل کو اپنی رضا کے لیے خالص کر لے اور ختم نبوت کا پھریرا چہار سو لہرا جائے۔

متعلقہ محمد نعیم شہزاد

.......................... محمد نعیم شہزاد ایک ادبی، علمی اور سماجی شخصیت ہیں۔ لاہور کے ایک معروف تعلیمی ادارہ میں انگریزی زبان و ادب کی تعلیم دیتے ہیں۔ اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں نظم اور نثر نگاری پر قادر ہیں۔ ان کی تحاریر فلسفہ خودی اور خود اعتمادی کو اجاگر کرتی ہیں اور حسرت و یاس کے موسم کو فرحت و امید افزاء بہاروں سے ہمکنار کرتی ہیں۔ دین اسلام اور وطن کی محبت ان کی روح میں بسی ہے۔ اسی جذبے کے تحت ملک و ملت کی تعمیر و ترقی میں پیش پیش رہتے ہیں۔

تجویز کردہ

سوشل میڈیا کا محاذ پاکستان کے نام ۔۔۔  تحریر : عاصم مجید، لاہور

ہائبرڈ وار میں پاکستان نے انڈیا کو زبردست طریقے سے پچھاڑ دیا ہے۔ اس کا …

Send this to a friend

Hi, this may be interesting you: ختم نبوت ٹویٹر ٹاپ ٹرینڈ! This is the link: https://pakbloggersforum.org/finality-of-prophethood/