صفحہ اول / بلال شوکت آزاد / گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز

"گیم آف تھرونز” (تخت کے کھیل) سے میں نے یہ سیکھا بلکہ سمجھا کہ ہر فتنے اور فساد فی الارض میں زر, زمین اور زن میں سے زن کا کردار ہی اصل بنیاد ہے کیونکہ زر اور زمین ایک طاقتور مرد کو صرف للچاتی ہے جبکہ زن ایک طاقتور مرد کو فتنے اور فساد فی الارض کے لیئے اکساتی بھی ہے۔

زر اور زمین کے مقابلے ایک طاقتور مرد شاطر زن کی طرف جلدی راغب ہوجاتا ہے اور شومئی قسمت اس کی زن میں رغبت اسکی بھیانک غلطی اور فساد فی الارض کا موجب بننے میں دیر نہیں لگتی۔

"گیم آف تھرونز” مطلب "تخت کے کھیل” خواہ افسانوی ہوں یا حقیقی, آپ تحقیق کرلیں آپ کو ایک یا ایک سے زائد خواتین وہ بھی شاطر, ضرور ملیں گی جو ان محلاتی و سیاسی کھیلوں کی بساط الٹنے, پلٹنے اور ردو بدل کرنے میں شامل ہی نہیں بلکہ سرفہرست پیش پیش نظر آئیں گی۔

"گیم آف تھرونز” کی کوئی حقیقت اور دلچسپی ہی نہ رہے صرف زر اور زمین کے بلبوتے پر اگر ساتھ کسی شاطر عورت کا کردار شامل نہ ہو, بیشک وہ کوئی افسانوی کہانی ہو یا حقیقی کہانی ہو تخت کی جنگ کی خاطر۔

زر, زمین اور زن میں سے اصل اور خطرناک فتنہ عورت ہے کیونکہ وہ جیتی جاگتی انسان ہے جس کے پاس دل اور دماغ ہے اور جو عورت دل کی سنتی ہے وہ مرد کے زیر عتاب رہتی ہے اور جو عورت دماغ کی سنتی ہے مرد اس کے زیر عتاب رہتا ہے۔

زر اور زمین کا فتنہ ہو تو صرف بچو, لیکن اگر زن کا فتنہ ہو اس سے لازمی بچنے کی کوشش کرو بلکہ ہر حال میں بچو۔

متعلقہ محمد نعیم شہزاد

.......................... محمد نعیم شہزاد ایک ادبی، علمی اور سماجی شخصیت ہیں۔ لاہور کے ایک معروف تعلیمی ادارہ میں انگریزی زبان و ادب کی تعلیم دیتے ہیں۔ اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں نظم اور نثر نگاری پر قادر ہیں۔ ان کی تحاریر فلسفہ خودی اور خود اعتمادی کو اجاگر کرتی ہیں اور حسرت و یاس کے موسم کو فرحت و امید افزاء بہاروں سے ہمکنار کرتی ہیں۔ دین اسلام اور وطن کی محبت ان کی روح میں بسی ہے۔ اسی جذبے کے تحت ملک و ملت کی تعمیر و ترقی میں پیش پیش رہتے ہیں۔

تجویز کردہ

ازواج مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ازواج مطہرات ایمان والوں کی مائیں ہیں۔ …

پانی میں دودھ

بندہ تو شکل وصورت سے بڑا بھولا بھالا اور نیک لگتا تھا،ماتھے پر محراب بھی …

Send this to a friend

Hi, this may be interesting you: گیم آف تھرونز! This is the link: https://pakbloggersforum.org/game-of-thrones/