صفحہ اول / اقبالیات / جواب شکوہ بند نمبر 28 ۔۔۔ سلسلہ اقبالیات از عرفان صادق

جواب شکوہ بند نمبر 28 ۔۔۔ سلسلہ اقبالیات از عرفان صادق

پاک ہے گرد وطن سے سر داماں تیرا
تو وہ یوسف ہے ،کہ ہر مصر ہے کنعاں تیرا
قافلہ ہو نہ سکے گا کبھی ویراں تیرا
غیریک بانگ درا کچھ نہیں ساماں تیرا
نخل شمع استی ودر شعلہ دود ریشہ تو
عاقبت سوز بود و سایہ اندیشہ تو

 

📚نظم۔جواب شکوہ
بند نمبر 28

🖋مشکل الفاظ کے معنی
غیریک ۔کےعلاوہ ۔کے سوا
بانگ درا۔ گھنٹی کی آواز
نخل۔ پودا۔ درخت
استی۔ تو ہے
ودر۔جاننا۔معلومات
دود۔ دھواں
عاقبت۔ آخر کار۔ انجام کار
سوز۔تڑپ ۔
بود۔ ہے
اندیشہ۔ فکر۔گماں

📝مفہوم۔ شاعر مشرق مرد مومن سے مخاطب ہیں۔کہ تیرے دامن کا سرا وطن کی گرد سے پاک ہے۔اور تیرے دامن کا کوئی گوشہ بھی یورپی وطنیت کے غبار سے آلودہ نہیں ہونا چاہئیے کیونکہ تم وارث حضرت یوسف علیہ السلام ہو جن کے لیے ہر مصر کنعاں ہوتا ہے۔مومن کسی حدوسرحد کا قائل نہیں۔کہ دنیا کا ہر خطہ تیرا وطن ہے۔اسلام تیری قومیت ہے۔تیرا قافلہ کبھی برباد نہ ہوسکے گا ۔کہ تیری قومیت مضبوط مستحکم ہے۔اور تیرا ساماں گھنٹی کی ایک آواز کے سوا کچھ نہیں۔وہ گھنٹی توحید ورسالت صلی اللہ علیہ والہ وسلم و قرآں ہے۔تو جہاں جائے گا۔اور تیری اس گھنٹی کی اس صدا سے مصروکنعاں میں کوئی تفاوت کوئی تفریق نہ رہے۔تو شمع کا پودا ہے اجالے اور روشنی کا ہمراز اور تیرا ریشہ شعلے میں دوڑتا ہے۔مانند شمع خود جل کر اجالے بانٹنا تیرا وصف ہے اور آخر کار تیری اسی فکر کا سایہ ہی سوز بنے گا اور سوز آشنا کرے گا۔

متعلقہ محمد نعیم شہزاد

.......................... محمد نعیم شہزاد ایک ادبی، علمی اور سماجی شخصیت ہیں۔ لاہور کے ایک معروف تعلیمی ادارہ میں انگریزی زبان و ادب کی تعلیم دیتے ہیں۔ اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں نظم اور نثر نگاری پر قادر ہیں۔ ان کی تحاریر فلسفہ خودی اور خود اعتمادی کو اجاگر کرتی ہیں اور حسرت و یاس کے موسم کو فرحت و امید افزاء بہاروں سے ہمکنار کرتی ہیں۔ دین اسلام اور وطن کی محبت ان کی روح میں بسی ہے۔ اسی جذبے کے تحت ملک و ملت کی تعمیر و ترقی میں پیش پیش رہتے ہیں۔

تجویز کردہ

نوائے اقبال، شرح بانگِ درا (نظم: عہد طفلی بند 1)

تھے ديارِ نَو زمین و آسماں میرے لیے وسعتِ آغوشِ مادر اک جہاں میرے لیے …

نوائے اقبال، شرح بانگِ درا (گلِ رنگیں، بند 4)

یہ پریشانی مری سامانِ جمعیّت نہ ہو..! یہ جگر سوزی چراغ خانہء حکمت نہ ہو..! …

Send this to a friend

Hi, this may be interesting you: جواب شکوہ بند نمبر 28 ۔۔۔ سلسلہ اقبالیات از عرفان صادق! This is the link: https://pakbloggersforum.org/jawab-e-shikwa-stanza-28/