صفحہ اول / عرفان صادق / نوائے اقبال (11) شرح بانگِ درا

نوائے اقبال (11) شرح بانگِ درا

ہاتھوں سے اپنے دامنِ دنیا نکل گیا
رخصت ہوا دلوں سے خیالِ معاد بھی

قانونِ وقف کے لیے لڑتے تھے شیخ جی
پوچھو تو وقف کے لیے ہے جائیداد بھی؟

 

📚کتاب۔ بانگِ درا
نظم۔ ظریفانہ
نمبر11

📝 فرہنگ
دامنِ دنیا ۔ دنیا کا دامن، دنیا کی دولت
معاد۔ آخرت۔ عاقبت
قانونِ وقف۔ وقف علی الاولاد کا قانون۔جس کے مطابق مسلمانوں کی اولاد مشترکہ جایداد سے فائدہ تو اٹھاتی رہے مگر بیچنے یا رہن رکھنے کا اختیار نہ ہو

🖋مفہوم:
حکیم الامت کے عام الفاظ انتہائی گہری فکر کے آئینہ دارہیں ۔دنیا ہمارے ہاتھوں سے نکل گئی ہے۔ خوفِ آخرت بھی رخصت ہوچکا ہے اور حال یہ ہے کہ شیخ جی "قانونِ وقف ” کے لیے لڑ رہے ہیں۔بھلا ان سے کوئی پوچھے وقف کے لیے جائیداد بھی ہے؟ ہم سب کچھ تو کھو چکے ہیں۔

متعلقہ محمد نعیم شہزاد

.......................... محمد نعیم شہزاد ایک ادبی، علمی اور سماجی شخصیت ہیں۔ لاہور کے ایک معروف تعلیمی ادارہ میں انگریزی زبان و ادب کی تعلیم دیتے ہیں۔ اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں نظم اور نثر نگاری پر قادر ہیں۔ ان کی تحاریر فلسفہ خودی اور خود اعتمادی کو اجاگر کرتی ہیں اور حسرت و یاس کے موسم کو فرحت و امید افزاء بہاروں سے ہمکنار کرتی ہیں۔ دین اسلام اور وطن کی محبت ان کی روح میں بسی ہے۔ اسی جذبے کے تحت ملک و ملت کی تعمیر و ترقی میں پیش پیش رہتے ہیں۔

تجویز کردہ

محمد(صلی اللّٰہ علیہ وسلم):ایک عالمگیر شخصیت۔۔۔ !!! بقلم: جویریہ بتول

محمد(صلی اللّٰہ علیہ وسلم):ایک عالمگیر شخصیت۔۔۔ !!! بقلم:(جویریہ بتول۔ انسانیت کے اصول سے انسان ہی …

محمد(صلی اللہ علیہ وسلم)۔۔۔ایک عالمگیر شخصیت۔۔۔ !!!! تحریر: مریم بتول

عالمگیر نبوت کا فرض لیے،ختم نبوت کا تاج سجائے،پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ …

Send this to a friend

Hi, this may be interesting you: نوائے اقبال (11) شرح بانگِ درا! This is the link: https://pakbloggersforum.org/nawai-iqbal-11/