صفحہ اول / عرفان صادق / نوائے اقبال (12) شرح بانگ درا

نوائے اقبال (12) شرح بانگ درا

وہ مِس بولی ارادہ خودکشی کا جب کِیا میں نے
مہذّب ہے تو اے عاشق! قدم باہر نہ دھر حَد سے

نہ جرات ہے، نہ خنجر ہے تو قصدِ خودکشی کیسا
یہ مانا دردِ ناکامی گیا تیرا گُزر حد سے

کہا میں نے کہ اے جانِ جہاں کچھ نقد دِلوا دو
کراۓ پر منگا لوں گا کوٸی افغان سرحد سے

 

📚کتاب: بانگِ درا
نظم: ظریفانہ
نمبر: 12

📝فرہنگ:
قصد: ارادہ
مہذّب: تہذیب یافتہ

🖋مفہوم:

علامہ اقبالؒ مشرق و مغرب کے درمیان محبت کا تجزیہ کرتے ہیں کہ ایک ہندوستانی عاشق اپنی انگریز محبوبہ سے مایوسی کے عالم میں کہتا ہے کہ تیری خاطر میں خودکشی کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں تو محبوبہ کہتی ہے کہ تُو جو بہت مہذب ہونے کا دعوی کرتا ہے تو اس قدر آپے سے باہر کیوں ہورہا ہے خودکشی تو بزدل لوگوں کاشیوہ ہے۔ نہ تو تیرے پاس کوٸی خنجر و ہتھیار ہیں اور نہ اتنا حوصلہ ہے کہ تو یہ انتہائی قدم اٹھا سکے۔ اگرچہ کہ محبت میں مایوسی اس قدر بڑھ چکی ہے لیکن پھر بھی خودکشی تیرے بس کا روگ نہیں۔ اس کے جواب میں نوجوان کہتا ہے کہ اے جان سے عزیز محبوبہ اس کام کےلیے سرحد سے کسی پٹھان کو اجرت پہ بلوا لوں گا تم بس کچھ نقد رقم دینے کی حامی بھرو۔

متعلقہ محمد نعیم شہزاد

.......................... محمد نعیم شہزاد ایک ادبی، علمی اور سماجی شخصیت ہیں۔ لاہور کے ایک معروف تعلیمی ادارہ میں انگریزی زبان و ادب کی تعلیم دیتے ہیں۔ اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں نظم اور نثر نگاری پر قادر ہیں۔ ان کی تحاریر فلسفہ خودی اور خود اعتمادی کو اجاگر کرتی ہیں اور حسرت و یاس کے موسم کو فرحت و امید افزاء بہاروں سے ہمکنار کرتی ہیں۔ دین اسلام اور وطن کی محبت ان کی روح میں بسی ہے۔ اسی جذبے کے تحت ملک و ملت کی تعمیر و ترقی میں پیش پیش رہتے ہیں۔

تجویز کردہ

سفرِ زندگی کے بدلتے موسم۔۔۔ !!!

سردی کی وجہ سے کرسی ذرا دھوپ میں بچھائی اور گرم گرم سورج کی کرنوں …

علامہ محمد اقبال__اسلام کے ترجمان۔۔۔ !!!

علامہ محمد اقبال بیسویں صدی کے ایک عظیم مفکر، شاعر،مصنف،سیاستدان،استاد،قانون دان،اور مسلمانانِ برصغیر کے لیئے …

Send this to a friend

Hi, this may be interesting you: نوائے اقبال (12) شرح بانگ درا! This is the link: https://pakbloggersforum.org/nawai-iqbal-12/