صفحہ اول / عرفان صادق / نوائے اقبال (13) شرح بانگ درا

نوائے اقبال (13) شرح بانگ درا

نادان تھے اس قدر نہ جانی عرب کی قدر
حاصل ہوا یہی ،نہ بچے مار پیٹ سے
مغرب میں ہے جہازِ بیاباں شُتَر کا نام
ترکوں نے کام کچھ نہ لیا اس فلیٹ سے

 

📚کتاب: بانگِ درا
نظم: ظریفانہ
نمبر:13

🖋حل لغت:
ناداں: ناسمجھ
شتر: اونٹ

🖋 مفہوم:
علامہ اقبال رحمہ اللہ علیہ اس قطعہ میں باہمی رنجشوں کا انجام بتا رہے ہیں کہ ترکی کو ایک جنگ میں محض اس لیے شکست ہوئی کہ میدان جنگ میں دفاعی سامان اس وجہ سے نہ پہنچا سکے کہ ان کے پاس کوئی بحری بیڑہ نہ تھا، اس سلسلے میں عرب ان کی مدد کر سکتے تھے ، اونٹ کو مغرب میں صحرا کا جہاز کہا جاتا، اونٹ پرسامان لے جایا جاسکتا تھا۔ لیکن ترکی والوں نے اپنی عربوں سے رنجش کے باعث اُن کی قدر نہ جانی، عرب کے جہاز (اونٹوں) کو اپنے مقصد کے لیے استعمال نہ کیا اور شکست سے دوچار ہوئے۔

متعلقہ محمد نعیم شہزاد

.......................... محمد نعیم شہزاد ایک ادبی، علمی اور سماجی شخصیت ہیں۔ لاہور کے ایک معروف تعلیمی ادارہ میں انگریزی زبان و ادب کی تعلیم دیتے ہیں۔ اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں نظم اور نثر نگاری پر قادر ہیں۔ ان کی تحاریر فلسفہ خودی اور خود اعتمادی کو اجاگر کرتی ہیں اور حسرت و یاس کے موسم کو فرحت و امید افزاء بہاروں سے ہمکنار کرتی ہیں۔ دین اسلام اور وطن کی محبت ان کی روح میں بسی ہے۔ اسی جذبے کے تحت ملک و ملت کی تعمیر و ترقی میں پیش پیش رہتے ہیں۔

تجویز کردہ

سفرِ زندگی کے بدلتے موسم۔۔۔ !!!

سردی کی وجہ سے کرسی ذرا دھوپ میں بچھائی اور گرم گرم سورج کی کرنوں …

علامہ محمد اقبال__اسلام کے ترجمان۔۔۔ !!!

علامہ محمد اقبال بیسویں صدی کے ایک عظیم مفکر، شاعر،مصنف،سیاستدان،استاد،قانون دان،اور مسلمانانِ برصغیر کے لیئے …

Send this to a friend

Hi, this may be interesting you: نوائے اقبال (13) شرح بانگ درا! This is the link: https://pakbloggersforum.org/nawai-iqbal-13/