صفحہ اول / عرفان صادق / نوائے اقبال (14) شرح بانگ درا

نوائے اقبال (14) شرح بانگ درا

ہندوستاں میں جزوِ حکومت ہیں کونسلیں
آغاز ہے ہمارے سیاسی کمال کا

ہم تو فقیر تھے ہی، ہمارا تو کام تھا
سیکھیں سلیقہ اب امرا بھی” سوال ” کا

📚کتاب ۔بانگِ درا
نظم ۔ظریفانہ
نمبر ۔14

📝فرہنگ
جز۔حصّہ
آغاز۔ابتدا
امرا۔جمع امیر کی

🖋مفہوم۔

اس قطعہ میں سیاست اور اقتدار کے حوالے سے امرا پر طنز کا اظہار کیا گیا ہے۔ہندوستان میں کونسل کا وجود لازمی جزو تصوّر کیا جانے لگا ہے۔ اس لیے امرا اقتدار کی بھاگ دوڑ میں لگے ہیں۔ ہندوستانیوں کے عروج کا یہی آغاز ہے۔ عام ہندوستانی اپنے مسائل کے حل لیے امراء کے سامنے فقیر ہی بنا رہتا ہے۔ اب امرا کے لیے یہ لازم ہے کہ اسمبلی میں رکن کی حیثیت سے اپنے مطالبات منوائیں۔ چونکہ عام ہندوستانی کی رسائی اقتدار تک نہیں اس لیے امرا کو باور کروایا گیا کہ وہ غریب طبقے کے مسائل کو حل کرنے اسمبلی میں ان کی مدد کریں۔

متعلقہ محمد نعیم شہزاد

.......................... محمد نعیم شہزاد ایک ادبی، علمی اور سماجی شخصیت ہیں۔ لاہور کے ایک معروف تعلیمی ادارہ میں انگریزی زبان و ادب کی تعلیم دیتے ہیں۔ اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں نظم اور نثر نگاری پر قادر ہیں۔ ان کی تحاریر فلسفہ خودی اور خود اعتمادی کو اجاگر کرتی ہیں اور حسرت و یاس کے موسم کو فرحت و امید افزاء بہاروں سے ہمکنار کرتی ہیں۔ دین اسلام اور وطن کی محبت ان کی روح میں بسی ہے۔ اسی جذبے کے تحت ملک و ملت کی تعمیر و ترقی میں پیش پیش رہتے ہیں۔

تجویز کردہ

محمد(صلی اللّٰہ علیہ وسلم):ایک عالمگیر شخصیت۔۔۔ !!! بقلم: جویریہ بتول

محمد(صلی اللّٰہ علیہ وسلم):ایک عالمگیر شخصیت۔۔۔ !!! بقلم:(جویریہ بتول۔ انسانیت کے اصول سے انسان ہی …

محمد(صلی اللہ علیہ وسلم)۔۔۔ایک عالمگیر شخصیت۔۔۔ !!!! تحریر: مریم بتول

عالمگیر نبوت کا فرض لیے،ختم نبوت کا تاج سجائے،پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ …

Send this to a friend

Hi, this may be interesting you: نوائے اقبال (14) شرح بانگ درا! This is the link: https://pakbloggersforum.org/nawai-iqbal-14/