صفحہ اول / عرفان صادق / نوائے اقبال (15) شرح بانگ درا

نوائے اقبال (15) شرح بانگ درا

ممبری امپیریل کونسل کی کچھ مشکل نہیں
ووٹ تو مِل جائیں گے پیسے بھی دلواٸیں گے کیا؟

میرزا غالب، خُدا بخشے بجا فرما گٸے
”ہم نے یہ مانا کہ دِلّی میں رہیں، کھاٸیں گے کیا؟“

📚نظم: ظریفانہ
نمبر: 15

🖋مفہوم:
اس قطعہ میں علامہ اقبالؒ الیکشن کے فرسودہ نظام کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ بیسویں صدی کے آغاز میں بھی سرمایہ دار طبقہ خود کو کونسل کی ممبری کا اہل سمجھتا تھا اور آج بھی یہی سلسلہ رائج ہے۔
آپؒ ایک امیدوار اور ووٹر کے درمیان مکالمہ نظم کرتے ہیں کہ حضرت آپ بےشک پوری طرح کونسل کی رکنیت کے اہل ہیں اور انتخابی مہم میں کامیاب ہو کر کونسل کی رکنیت تک بھی پہنچ جاٸیں گےاور حکومت وقت سے اپنے مفادات بھی حاصل کر لیں گے ہم آپ کو ووٹ دینے کو بھی تیار ہیں لیکن یہ تو بتائيں کہ ہمیں اس کا معاوضہ کیا دلواٸیں گے؟
اگلے شعر میں آپؒ غالب کے شعر سے استفادہ کرتے ہوئے ووٹر کی زبانی مکالمہ دہراتے ہیں کہ آپ نے غالب کا یہ مصرع تو سنا ہوگا جس میں وہ فرماتے ہیں کہ ہم یہ تسلیم کرتے ہیں کہ دہلی میں قیام کا اپنا ہی مزہ ہے لیکن بہرحال گزر بسر اور کھانے پینے کے لیے کچھ سازوسامان کی بھی ضرورت ہوتی ہے لہذا اس کا بھی اہتمام کر دیجیے۔

متعلقہ محمد نعیم شہزاد

.......................... محمد نعیم شہزاد ایک ادبی، علمی اور سماجی شخصیت ہیں۔ لاہور کے ایک معروف تعلیمی ادارہ میں انگریزی زبان و ادب کی تعلیم دیتے ہیں۔ اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں نظم اور نثر نگاری پر قادر ہیں۔ ان کی تحاریر فلسفہ خودی اور خود اعتمادی کو اجاگر کرتی ہیں اور حسرت و یاس کے موسم کو فرحت و امید افزاء بہاروں سے ہمکنار کرتی ہیں۔ دین اسلام اور وطن کی محبت ان کی روح میں بسی ہے۔ اسی جذبے کے تحت ملک و ملت کی تعمیر و ترقی میں پیش پیش رہتے ہیں۔

تجویز کردہ

پانی میں دودھ

بندہ تو شکل وصورت سے بڑا بھولا بھالا اور نیک لگتا تھا،ماتھے پر محراب بھی …

سفرِ زندگی کے بدلتے موسم۔۔۔ !!!

سردی کی وجہ سے کرسی ذرا دھوپ میں بچھائی اور گرم گرم سورج کی کرنوں …

Send this to a friend

Hi, this may be interesting you: نوائے اقبال (15) شرح بانگ درا! This is the link: https://pakbloggersforum.org/nawai-iqbal-15/