صفحہ اول / عرفان صادق / نوائے اقبال (17)شرح بانگ درا

نوائے اقبال (17)شرح بانگ درا

فرما رہے تھے شیخ، طریقِ عمل پہ وعظ
کفار ہند کے ہیں تجارت میں سخت کوش

مشرک ہیں وہ جو رکھتے ہیں مشرک سے لین دین
لیکن ہماری قوم ہے محرومِ عقل و ہوش

ناپاک چیز ہوتی ہے کافر کے ہاتھ کی
سن لے اگر ہے گوش مسلماں کا حق نیوش!

اک بادہ کش بھی وعظ کی محفل میں تھا شریک
جس کے لیے نصیحتِ واعظ تھی بارِ گوش!

کہنے لگا ستم ہے کہ ایسے قیود کی
پابند ہو تجارت سامان خورد و نوش

میں نے کہا کہ” آپ کو مشکل نہیں کوئی
ہندوستاں میں ہیں کلمہ گو بھی مے فروش!”

📚کتاب ۔بانگِ درا
حصّہ ۔ ظریفانہ
قطعہ نمبر17

📝 فرہنگ
طریقِ عمل۔ عمل کا طریقہ
سخت کوش۔ سخت محنت کرنے والے
لین دین ۔تجارت۔کاروبار
محروم ۔کھو دینا۔خالی
گوش۔ سننا سنانا۔پہنچانا
حق نیوش۔ حق پہچاننے والے
حق کا ذوق۔ حق کا فہم
بادہ کش۔ شراب پینے والا۔ شراب نوش
بارِگوش ۔سماعت پر بوجھ ہونا گراں گزرنا۔ناپسندیدہ
قیود۔پابندی ۔قید
خوردونوش ۔کھانے پینے کا سامان
مے فروش۔ شراب بیچنے والے
وعظ۔ نصیحت کرنے والے

🖋 *مفہوم۔*
حکیم الامت اپنی قوم کے طریقۂ عمل پر طنز فرما کر اصلاح کے لیے دعوتِ فکر دیتے ہیں۔
کہ ایک شیخ صاحب اپنے خطبے میں ارشاد فرما رہے تھے کہ اگرچہ ہندوستان کے کافر تجارت میں بڑے سرگرم ہیں لیکن حق کا ذوق رکھنے والے جان لیں کہ ان سے تجارت اور خرید و فروخت علامتِ شرک ہے۔
محفل میں موجود ایک شراب نوش کو یہ بات پسند نہ آئی کیوں کہ اسے اپنی شراب کی فکر تھی ۔تو میں نے اس کی مشکل حل کرتے ہوئے کہا۔ تمھیں اس پابندی پر بھی فکر نہیں کرنی چاہیے کیوں کہ اب تو ہم کلمہ گو بھی شراب فروش ہیں۔
دراصل شاعر مشرق حرام اشیا کی خرید و فروخت کی ممانعت کا نکتہ سمجھا رہے اور اس بات پر افسوس فرما رہے ہیں کہ ہم کلمہ گو حلال وحرام کی تمیز فراموش کرکے دنیاوی نفع کی کوشش میں کھو چکے ہیں۔

متعلقہ محمد نعیم شہزاد

.......................... محمد نعیم شہزاد ایک ادبی، علمی اور سماجی شخصیت ہیں۔ لاہور کے ایک معروف تعلیمی ادارہ میں انگریزی زبان و ادب کی تعلیم دیتے ہیں۔ اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں نظم اور نثر نگاری پر قادر ہیں۔ ان کی تحاریر فلسفہ خودی اور خود اعتمادی کو اجاگر کرتی ہیں اور حسرت و یاس کے موسم کو فرحت و امید افزاء بہاروں سے ہمکنار کرتی ہیں۔ دین اسلام اور وطن کی محبت ان کی روح میں بسی ہے۔ اسی جذبے کے تحت ملک و ملت کی تعمیر و ترقی میں پیش پیش رہتے ہیں۔

تجویز کردہ

محمد(صلی اللّٰہ علیہ وسلم):ایک عالمگیر شخصیت۔۔۔ !!! بقلم: جویریہ بتول

محمد(صلی اللّٰہ علیہ وسلم):ایک عالمگیر شخصیت۔۔۔ !!! بقلم:(جویریہ بتول۔ انسانیت کے اصول سے انسان ہی …

محمد(صلی اللہ علیہ وسلم)۔۔۔ایک عالمگیر شخصیت۔۔۔ !!!! تحریر: مریم بتول

عالمگیر نبوت کا فرض لیے،ختم نبوت کا تاج سجائے،پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ …

Send this to a friend

Hi, this may be interesting you: نوائے اقبال (17)شرح بانگ درا! This is the link: https://pakbloggersforum.org/nawai-iqbal-17/