صفحہ اول / عرفان صادق / نوائے اقبال (20) شرح بانگ درا

نوائے اقبال (20) شرح بانگ درا

رات مچھر نے کہہ دیا مجھ سے
ماجرا اپنی ناتمامی کا
مجھ کو دیتے ہیں ایک بوند لہو
صلہ شب بھر کی تشنہ کامی کا

اور یہ بِسوہ دار، بے زحمت
پی گیا سب لہو اسامی کا

📚کتاب۔بانگ ِدرا
نظم ظریفانہ
نمبر 20

📝حل لغت:
ماجرا۔کہانی،حال
ناتمامی۔ادھوری کوشش
صلہ۔بدلہ
شب بھر کی۔پوری رات کی
تشنہ کامی۔پیاس
بسوہ دار۔ زمین دار
بے زحمت۔بغیر تکلیف اٹھائے
اسامی۔کھیتی باڑی کرنے والا کسان

✒مفہوم:-
یہ اس حصے کی ایک انتہائی مؤثر نظم ہے جس میں مفکر پاکستان نے ایک اسامی کی بے بسی کی کہانی مچھر کی زبانی سنائی ہے۔ فرماتے ہیں کہ کل رات جب میں نے مچھر کو مخاطب کر کے اس کا حال معلوم کیا تو اس نے اپنی ناکامی کی داستان اس طرح میرے گوش گزار کی کہ حضرت! کیا بتاؤں کہ اس دنیا میں کس قدر ظلم و ستم ہو رہا ہے، میں رات بھر محنت شاقہ کرتا ہوں جب انسان کسی لمحے غافل ہو جاتا ہے تو ایک دو بوندیں کہیں خون کی نصیب ہوتی ہیں جو میری تشنگی کے لیے ناکافی ہیں اور دوسری جانب اگر اطراف میں نگاہ دوڑائی جائے تو زمیندار کا معاملہ اس کے برعکس ہے جو بلا محنت کاشتکار کا خون چوس رہا ہے اس مسلسل محنت کی کمائی پر عیش کرتا ہے اور کوئی اس کی پوچھ گچھ کرنے والا نہیں ہے۔۔۔
اس قطعہ میں علامہ اقبال نے بہ زبانِ مچھر ایک ایسے معاملے کی طرف توجہ دلوائی ہے جو ہمارے معاشرے میں رائج ہے اور اقبال رحمۃ اللّٰہ کی اس نظریے کو صرف زمیندار اور اسامی تک محدود نہیں رکھا جاسکتا بلکہ کئی اور شعبوں بھی ایسے ہیں جن پر اسے منطبق کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ محمد نعیم شہزاد

.......................... محمد نعیم شہزاد ایک ادبی، علمی اور سماجی شخصیت ہیں۔ لاہور کے ایک معروف تعلیمی ادارہ میں انگریزی زبان و ادب کی تعلیم دیتے ہیں۔ اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں نظم اور نثر نگاری پر قادر ہیں۔ ان کی تحاریر فلسفہ خودی اور خود اعتمادی کو اجاگر کرتی ہیں اور حسرت و یاس کے موسم کو فرحت و امید افزاء بہاروں سے ہمکنار کرتی ہیں۔ دین اسلام اور وطن کی محبت ان کی روح میں بسی ہے۔ اسی جذبے کے تحت ملک و ملت کی تعمیر و ترقی میں پیش پیش رہتے ہیں۔

تجویز کردہ

محمد(صلی اللّٰہ علیہ وسلم):ایک عالمگیر شخصیت۔۔۔ !!! بقلم: جویریہ بتول

محمد(صلی اللّٰہ علیہ وسلم):ایک عالمگیر شخصیت۔۔۔ !!! بقلم:(جویریہ بتول۔ انسانیت کے اصول سے انسان ہی …

محمد(صلی اللہ علیہ وسلم)۔۔۔ایک عالمگیر شخصیت۔۔۔ !!!! تحریر: مریم بتول

عالمگیر نبوت کا فرض لیے،ختم نبوت کا تاج سجائے،پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ …

Send this to a friend

Hi, this may be interesting you: نوائے اقبال (20) شرح بانگ درا! This is the link: https://pakbloggersforum.org/nawai-iqbal-20/