صفحہ اول / عرفان صادق / نوائے اقبال (21) شرح بانگ درا

نوائے اقبال (21) شرح بانگ درا

یہ آیہ نو جیل سے نازل ہوئی مجھ پر
گیتا میں ہے قرآن تو قرآن میں گیتا

کیا خوب ہوئی آشتی شیخ وبرہمن
اس جنگ میں آخر نہ یہ ہارا نہ وہ جیتا

مندر سے تو بیزار تھا پہلے ہی سے "بدری”
مسجد سے نکلتا نہیں ضدی ہے "مسیتا”

📚کتاب۔بانگ درا
نظم ۔ظریفانہ نمبر21

📝فرہنگ:
گیتا۔ ہندوؤں کی مذہبی کتاب
آشتی۔ صلح۔امن۔محبت
برہمن۔ہندو پنڈت
بدری۔ ہندو
مسیتا۔ مسلمان

✒مفہوم۔
حکیم الامت فرماتے ہیں ۔کہ پنجاب کے ایک کانگریسی (بروایتِ دیگر گاندھی) نے جیل سے رہا ہوتے ہی خوب بیان دیا ہے کہ جیل میں مجھ پر نزول آیت ہوا کہ گیتا اور قرآن مجید ایک ہی ہیں۔ یعنی دونوں کے معنی یکساں ہیں۔ مسلمان اور ہندو کی خوب صلح ہوگئی ۔اس جنگ میں اب نہ کوئی ہارا ہے نہ ہی جیتا ہے ۔لیکن یہ یاد رہے کہ ہندو تو پہلے ہی اپنے مذہب سے بیزار ہے پر مسلمان کو اب تک یہ عزیز ہے۔ یعنی امت مسلمہ اس صلح پر ہر گز راضی نہ ہوگی۔

متعلقہ محمد نعیم شہزاد

.......................... محمد نعیم شہزاد ایک ادبی، علمی اور سماجی شخصیت ہیں۔ لاہور کے ایک معروف تعلیمی ادارہ میں انگریزی زبان و ادب کی تعلیم دیتے ہیں۔ اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں نظم اور نثر نگاری پر قادر ہیں۔ ان کی تحاریر فلسفہ خودی اور خود اعتمادی کو اجاگر کرتی ہیں اور حسرت و یاس کے موسم کو فرحت و امید افزاء بہاروں سے ہمکنار کرتی ہیں۔ دین اسلام اور وطن کی محبت ان کی روح میں بسی ہے۔ اسی جذبے کے تحت ملک و ملت کی تعمیر و ترقی میں پیش پیش رہتے ہیں۔

تجویز کردہ

محمد(صلی اللّٰہ علیہ وسلم):ایک عالمگیر شخصیت۔۔۔ !!! بقلم: جویریہ بتول

محمد(صلی اللّٰہ علیہ وسلم):ایک عالمگیر شخصیت۔۔۔ !!! بقلم:(جویریہ بتول۔ انسانیت کے اصول سے انسان ہی …

محمد(صلی اللہ علیہ وسلم)۔۔۔ایک عالمگیر شخصیت۔۔۔ !!!! تحریر: مریم بتول

عالمگیر نبوت کا فرض لیے،ختم نبوت کا تاج سجائے،پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ …

Send this to a friend

Hi, this may be interesting you: نوائے اقبال (21) شرح بانگ درا! This is the link: https://pakbloggersforum.org/nawai-iqbal-21/