صفحہ اول / عرفان صادق / نوائے اقبال (1-23)شرح بانگ درا

نوائے اقبال (1-23)شرح بانگ درا

محنت و سرمایہ دنیا میں صف آرا ہو گئے
دیکھیے ہوتا ہے کس کس کی تمناؤں کا خون

حکمت و تدبیر سے یہ فتنہ آشوب خیز
ٹل نہیں سکتا ، "وقد کنتم بہ تستعجلون”

‘کھل گئے، یاجوج اور ماجوج کے لشکر تمام
چشمِ مسلم دیکھ لے تفسیرِ حرفِ ‘ینسلون’

📙کتاب: بانگ درا

📖نظم: ظریفانہ نمبر 23 (نصف)

📝فرہنگ:
صف آراء: صفیں باندھ کر کھڑے ہوگٸے۔
فتنہ آشوب خیز: طوفان بپا کرنے والا فتنہ۔
یاجوج و ماجوج: دو قوموں کے نام

✒مفہوم : علامہ اقبالؒ ہر قسم کے سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف تھے۔ وہ زیرِ تشریح اشعار میں عصری صورتحال سے پردہ اٹھاتے ہوۓ کہتے ہیں کہ محنت کش اور سرمایہ دارانہ نظام دنیا میں ایک دوسرے کے مقابلے میں صف بستہ ہیں۔ سرمایہ دار اور اشتراک ممالک ایک دوسرے کے خلاف صفیں باندھے کھڑے ہیں۔ آپؒ آیاتِ قرآنی کے حوالے سے یہ مفہوم پیدا کرتے ہیں کہ ان کو اس بات کا تو علم نہیں کہ ان دونوں طاقتوں کے مابین جاری جنگ میں جیت اور ہار کس کس کا مقدر ہے البتہ یہ بات طے ہے کہ اس جنگ میں بہت سی تمناٶں کا خون ہو گا۔
اے مسلمانوں! یاد رکھو کہ یہ طاقتیں خدا کے وعدوں پر شک کرتی ہیں تو ان پر جلد از جلد عذاب خداوندی نازل ہونے والا ہے اور یہ دونوں نظام ایک دوسرے کو نیست و نابود کر کے رکھ دیں گے۔
جس طرح زمانہ قدیم میں یاجوج و ماجوج (دو جنگجو قومیں) جو ہر لمحہ تباہی مچاتے رہتے تھے قیامت کے نزدیک ایک بار پھرہ صف آراء ہو کر تباہی کا سبب بن جاٸیں گی۔ گویا علامہ اقبالؒ نے سرمایہ دارانہ اوراشتراکی نظام کو یاجوج و ماجوج سے تعبیر کیا ہے۔

متعلقہ محمد نعیم شہزاد

.......................... محمد نعیم شہزاد ایک ادبی، علمی اور سماجی شخصیت ہیں۔ لاہور کے ایک معروف تعلیمی ادارہ میں انگریزی زبان و ادب کی تعلیم دیتے ہیں۔ اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں نظم اور نثر نگاری پر قادر ہیں۔ ان کی تحاریر فلسفہ خودی اور خود اعتمادی کو اجاگر کرتی ہیں اور حسرت و یاس کے موسم کو فرحت و امید افزاء بہاروں سے ہمکنار کرتی ہیں۔ دین اسلام اور وطن کی محبت ان کی روح میں بسی ہے۔ اسی جذبے کے تحت ملک و ملت کی تعمیر و ترقی میں پیش پیش رہتے ہیں۔

تجویز کردہ

محمد(صلی اللّٰہ علیہ وسلم):ایک عالمگیر شخصیت۔۔۔ !!! بقلم: جویریہ بتول

محمد(صلی اللّٰہ علیہ وسلم):ایک عالمگیر شخصیت۔۔۔ !!! بقلم:(جویریہ بتول۔ انسانیت کے اصول سے انسان ہی …

محمد(صلی اللہ علیہ وسلم)۔۔۔ایک عالمگیر شخصیت۔۔۔ !!!! تحریر: مریم بتول

عالمگیر نبوت کا فرض لیے،ختم نبوت کا تاج سجائے،پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ …

Send this to a friend

Hi, this may be interesting you: نوائے اقبال (1-23)شرح بانگ درا! This is the link: https://pakbloggersforum.org/nawai-iqbal-23-1/