صفحہ اول / عرفان صادق / نوائے اقبال (24) شرح بانگ درا

نوائے اقبال (24) شرح بانگ درا

تکرار تھی مزارع و مالک میں اک روز
دونوں یہ کہہ رہے تھے مرا مال ہے زمیں

کہتا تھا وہ، کرے جو زراعت اسی کا کھیت
کہتا تھا یہ کہ عقل ٹھکانے تری نہیں

پوچھا زمیں سے میں کہ ہے کس کا مال تو؟
بولی مجھے تو ہے فقط اس بات کا یقیں

مالک ہے یامزارع شوریدہ حال ہے
جو زیرِ آسماں ہے وہ دھرتی کا مال ہے

📒کتاب بانگِ درا
🖋نظم ظریفانہ نمبر :24

📚فرہنگ
شوریدہ حال: بدحال
مزارع: کسی کے کھیت میں کھیتی باڑی کرنے والا۔

✒ مفہوم:
علامہ صاحب ”میرا مال، میرا مال” کہنے والوں کی حقیقت خوبصورت پیرائے میں بیان کرتے ہیں،کہ اک روز مالک اور مزارع کے درمیان تکرار ہو رہی تھی ایک کہتا میری زمین ہے دوسرا کہتا میری زمین ہے ، مزراع کاموقف تھا جو کھتی کرتا ہے اس کا کھیت ہوتا ہے، مالک کہتا اس کھیت پر ملکیت میری ہے، جب زمین سے سوال کیا گیا کہ تو کس کی ملکیت ہے؟ کیا خوب اس نے جواب دیا، بولی یہ جو آسمان کے نیچے پھر رہے ہیں، سب کے سب نے میرے اندر سمانا ہے، لہذا میں ان کی ملکیت نہیں، بلکہ یہ میری ملکیت ہیں۔

متعلقہ محمد نعیم شہزاد

.......................... محمد نعیم شہزاد ایک ادبی، علمی اور سماجی شخصیت ہیں۔ لاہور کے ایک معروف تعلیمی ادارہ میں انگریزی زبان و ادب کی تعلیم دیتے ہیں۔ اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں نظم اور نثر نگاری پر قادر ہیں۔ ان کی تحاریر فلسفہ خودی اور خود اعتمادی کو اجاگر کرتی ہیں اور حسرت و یاس کے موسم کو فرحت و امید افزاء بہاروں سے ہمکنار کرتی ہیں۔ دین اسلام اور وطن کی محبت ان کی روح میں بسی ہے۔ اسی جذبے کے تحت ملک و ملت کی تعمیر و ترقی میں پیش پیش رہتے ہیں۔

تجویز کردہ

محمد(صلی اللّٰہ علیہ وسلم):ایک عالمگیر شخصیت۔۔۔ !!! بقلم: جویریہ بتول

محمد(صلی اللّٰہ علیہ وسلم):ایک عالمگیر شخصیت۔۔۔ !!! بقلم:(جویریہ بتول۔ انسانیت کے اصول سے انسان ہی …

محمد(صلی اللہ علیہ وسلم)۔۔۔ایک عالمگیر شخصیت۔۔۔ !!!! تحریر: مریم بتول

عالمگیر نبوت کا فرض لیے،ختم نبوت کا تاج سجائے،پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ …

Send this to a friend

Hi, this may be interesting you: نوائے اقبال (24) شرح بانگ درا! This is the link: https://pakbloggersforum.org/nawai-iqbal-24/