صفحہ اول / عرفان صادق / نوائے اقبال (25) شرح بانگ درا

نوائے اقبال (25) شرح بانگ درا

اٹھا کر پھینک دو باہر گلی میں
نئی تہذیب کے انڈے ہیں گندے

الیکشن، ممبری، کونسل، صدارت
بنائے خوب آزادی نے پھندے
میاں نجار بھی چھیلے گئے ساتھ
نہایت تیز ہیں یورپ کے رندے

📚کتاب۔ بانگ درا

📖نظم ۔ظریفانہ نمبر25

📝حل لغت۔
رندے۔ لکڑی چھیلنے والے اوزار
نجار۔ بڑھئی

✒مفہوم:
شاعر مشرق فرماتے ہیں نئی تہذیب کے سب انڈے گندے ہیں۔انتخابات، ممبر، کونسل، کونسل کی صدارت دراصل سب محض پھندے ہیں اور ان کو آزادی کا نام دیا جاتا ہے بہتر یہی ہے کہ ان سب کو اٹھا کر کے باہر پھینک دو ان سے نجات حاصل کر لو۔ کیونکہ یورپ کے رندے بڑے تیز ہیں بڑھئی نے ان سے چھیلنے کا کام لیا تو آپ بھی ساتھ ہی چھل گیا۔ یعنی جو تہذیب کے ان گندے انڈوں سے فائدہ اٹھانے کا متمنی ہوتا ہے خسارے ہی کما بیٹھتا ہے سو بہتری اسی میں ہے کہ ان سے گریز ہی کیا جائے۔

متعلقہ محمد نعیم شہزاد

.......................... محمد نعیم شہزاد ایک ادبی، علمی اور سماجی شخصیت ہیں۔ لاہور کے ایک معروف تعلیمی ادارہ میں انگریزی زبان و ادب کی تعلیم دیتے ہیں۔ اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں نظم اور نثر نگاری پر قادر ہیں۔ ان کی تحاریر فلسفہ خودی اور خود اعتمادی کو اجاگر کرتی ہیں اور حسرت و یاس کے موسم کو فرحت و امید افزاء بہاروں سے ہمکنار کرتی ہیں۔ دین اسلام اور وطن کی محبت ان کی روح میں بسی ہے۔ اسی جذبے کے تحت ملک و ملت کی تعمیر و ترقی میں پیش پیش رہتے ہیں۔

تجویز کردہ

محمد(صلی اللّٰہ علیہ وسلم):ایک عالمگیر شخصیت۔۔۔ !!! بقلم: جویریہ بتول

محمد(صلی اللّٰہ علیہ وسلم):ایک عالمگیر شخصیت۔۔۔ !!! بقلم:(جویریہ بتول۔ انسانیت کے اصول سے انسان ہی …

محمد(صلی اللہ علیہ وسلم)۔۔۔ایک عالمگیر شخصیت۔۔۔ !!!! تحریر: مریم بتول

عالمگیر نبوت کا فرض لیے،ختم نبوت کا تاج سجائے،پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ …

Send this to a friend

Hi, this may be interesting you: نوائے اقبال (25) شرح بانگ درا! This is the link: https://pakbloggersforum.org/nawai-iqbal-25/