صفحہ اول / عرفان صادق / نوائے اقبال (26) شرح بانگ درا

نوائے اقبال (26) شرح بانگ درا

کارخانے کا ہے مالک مَردکِ ناکردہ کار
عیش کا پُتلا ہے، محنت ہے اسے ناسازگار

حکمِ حق ہے لَیْسَ لِلْاِنْسَانِ اِلَّا مَاسَعیٰ
کھائے کیوں مزدور کی محنت کا پھل سرمایہ دار

📙کتاب بانگ درا

📖نظم: ظریفانہ نمبر(26)

📝فرہنگ:
٭ لَیْسَ لِلْاِنْسَانِ اِلَّا مَاسَعیٰ
انسان اسی چیز کا حقدار ہے جسکی وہ کوشش کرتا ہے۔
مردک: مرد۔ ناکردہ کار: کام نہ کرنے والا/ نکما

✒مفہوم:
علامہ اقبالؒ کہتے ہیں کہ کارخانے کا سرمایہ دار مالک ناکارہ اور عیاش ہے کہ مالک ہوتے ہوئے بھی کوئی کام نہیں کرتا اور شب و روز راحت و آرام کرتا ہے۔ حالانکہ قرآن مجید کی رو سے انسان محض اسی چیز کا حقدار ہے جس کے لیے وہ کوشش کرتا ہے۔ اس حکم کے پیشِ نظر کارخانے دار جو مزدور کی محنت ہڑپ کرجاتا ہے اس کا بھلا کیا جواز بنتا ہے۔
اس قطعہ میں علامہ اقبال نے اسلام اور قرآن کی رو سے محنت و سرمائے کا جاٸزہ لیتے ہوۓ محنت کش کے حقوق کی وضاحت کی ہے۔

متعلقہ محمد نعیم شہزاد

.......................... محمد نعیم شہزاد ایک ادبی، علمی اور سماجی شخصیت ہیں۔ لاہور کے ایک معروف تعلیمی ادارہ میں انگریزی زبان و ادب کی تعلیم دیتے ہیں۔ اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں نظم اور نثر نگاری پر قادر ہیں۔ ان کی تحاریر فلسفہ خودی اور خود اعتمادی کو اجاگر کرتی ہیں اور حسرت و یاس کے موسم کو فرحت و امید افزاء بہاروں سے ہمکنار کرتی ہیں۔ دین اسلام اور وطن کی محبت ان کی روح میں بسی ہے۔ اسی جذبے کے تحت ملک و ملت کی تعمیر و ترقی میں پیش پیش رہتے ہیں۔

تجویز کردہ

محمد(صلی اللّٰہ علیہ وسلم):ایک عالمگیر شخصیت۔۔۔ !!! بقلم: جویریہ بتول

محمد(صلی اللّٰہ علیہ وسلم):ایک عالمگیر شخصیت۔۔۔ !!! بقلم:(جویریہ بتول۔ انسانیت کے اصول سے انسان ہی …

محمد(صلی اللہ علیہ وسلم)۔۔۔ایک عالمگیر شخصیت۔۔۔ !!!! تحریر: مریم بتول

عالمگیر نبوت کا فرض لیے،ختم نبوت کا تاج سجائے،پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ …

Send this to a friend

Hi, this may be interesting you: نوائے اقبال (26) شرح بانگ درا! This is the link: https://pakbloggersforum.org/nawai-iqbal-26/