صفحہ اول / عرفان صادق / نوائے اقبال (27) شرح بانگ درا

نوائے اقبال (27) شرح بانگ درا

سنا ہے میں نے کل یہ گفتگو تھی کارخانے میں
پرانے جھونپڑوں میں ہے ٹھکانا دست‌کاروں کا

مگر سرکار نے کیا خوب کونسل ہال بنوایا
کوئی اس شہر میں تکیہ نہ تھا سرمایہ داروں کا

📙کتاب: بانگِ درا

📖نظم ظریفانہ: نمبر (27)

📝فرہنگ: تکیہ ;ٹھکانہ
دستکار ;محنت کش/ مزدور

✒مفہوم : علامہ اقبالؒ فرماتے ہیں کہ میرے علم میں یہ بات آئی ہے کہ کل کارخانے میں محنت کشوں کے مابین یہ گفتگو ہو رہی تھی کہ ہم لوگ تو خیر پرانے بوسیدہ جھونپڑوں میں رہائش پر مجبور ہیں ہم وہاں ہی گزر بسر کر لیتے ہیں اور بوقت ضرورت کسی ایک جھونپڑے میں اکٹهے ہو کر اپنے مسائل پر بات چیت کر لیتے ہیں لیکن سرکار نے یہ بہت اچھا کیا کہ کونسل ہال تعمیر کروا دیا کیوں کہ سرمایہ داروں کےلیے ہماری طرح مذاکرات کی کوئی جگہ نہ تھی۔
درحقيقت ان اشعار میں شاعرِ مشرق نے اس کونسل ہال پہ طنز کیا جو انگریزوں نے جمہوریت کا فریب دینے کےلیے ہندوستان میں تعمير کروایا تھا تاکہ انتخابات میں کامیابی کے بعد جب وہاں پہنچیں تو دنیا پہ یہ امر واضح کیا جا سکے کہ ملکی و قومی مفادات کو زیرِ بحث لانے کےلیے منتخب نمائندے یہاں جمع ہوسکتے ہیں۔ جبکہ اسوقت کے نمائندے محض کٹھ پتلی اور خوشامدی تھے اور انگریزوں کے سامنے ایک لفظ بھی بولنے کی جرأت نہ رکھتے تھے۔

متعلقہ محمد نعیم شہزاد

.......................... محمد نعیم شہزاد ایک ادبی، علمی اور سماجی شخصیت ہیں۔ لاہور کے ایک معروف تعلیمی ادارہ میں انگریزی زبان و ادب کی تعلیم دیتے ہیں۔ اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں نظم اور نثر نگاری پر قادر ہیں۔ ان کی تحاریر فلسفہ خودی اور خود اعتمادی کو اجاگر کرتی ہیں اور حسرت و یاس کے موسم کو فرحت و امید افزاء بہاروں سے ہمکنار کرتی ہیں۔ دین اسلام اور وطن کی محبت ان کی روح میں بسی ہے۔ اسی جذبے کے تحت ملک و ملت کی تعمیر و ترقی میں پیش پیش رہتے ہیں۔

تجویز کردہ

محمد صلی اللہ علیہ وسلم فاتح عالم، غلام زادہ نعمان صابری

محمد صلی اللہ علیہ وسلم فاتح عال نبی مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک …

مدحتِ خیر البشر صلی اللہ علیہ وسلم، اشتراک : عبدالرب ساجد

ظاھر الوضاء ۔ چمکتا رنگ ابلج الوجه ۔ تابناک چہرہ حسن الخلق ۔ خوبصورت ساخت …

Send this to a friend

Hi, this may be interesting you: نوائے اقبال (27) شرح بانگ درا! This is the link: https://pakbloggersforum.org/nawai-iqbal-27/