صفحہ اول / عرفان صادق / نوائے اقبال (6) شرح بانگ درا

نوائے اقبال (6) شرح بانگ درا

کچھ غم نہیں جو حضرتِ واعظ ہیں تنگ دست
تہذیبِ نو کے سامنے سر اپنا خم کریں
ردّ جہاد میں تو بہت کچھ لکھا گیا
تردیدِ حج میں کوئی رسالہ رقم کریں

 

📚کتاب۔بانگِ درا
نظم ظریفانہ نمبر 6

📝فرہنگ
واعظ۔تقریر کرنے والا
تنگ دست۔غریب
ردّ جہاد۔جہاد کے خلاف
تردیدِ حج۔حج کا رد کرنا
تہذیبِ نو۔جدید معاشرہ
سر کو خم کرنا۔دوسروں کے رضا میں راضی رہنا
رقم کریں۔تحریر کریں

🖋مفہوم:-
شاعرِ مشرق نے کمال مہارت سے کام لیتے ہوئے ایک اَہم نکتے کو ظریفانہ انداز میں بیان کیا کہ اگر واعظ کے پاس پیسے نہیں ہیں تو اس پر انھیں غمگین ہونے کی ضرورت نہیں ہے وہ اٹھیں اور جدید تہذیب کے سامنے سر جھکا لیں، جدید تہذیب کے حامی بن جائیں۔
اللّٰہ تبارک وتعالیٰ کے حکمِ جہاد کو تو پسِ پشت ڈال دیا تو اب دین اسلام کے پانچویں رکن حج کی مخالفت میں بھی کچھ لکھ ڈالیں تاکہ ایسا کرنے سے وہ انگریزوں کے مزید قریب ہو کر ان کے منظورِ نظر ہو جائیں۔
بہ ظاہر تو علّامہ اقبال مزاح کے انداز میں کلام کر رہے ہیں لیکن ان کے اس طرزِ خاص میں امّتِ مسلمہ کی سوچ کو جھنجوڑنے کے بہت سے نکات کار فرما ہیں۔

متعلقہ محمد نعیم شہزاد

.......................... محمد نعیم شہزاد ایک ادبی، علمی اور سماجی شخصیت ہیں۔ لاہور کے ایک معروف تعلیمی ادارہ میں انگریزی زبان و ادب کی تعلیم دیتے ہیں۔ اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں نظم اور نثر نگاری پر قادر ہیں۔ ان کی تحاریر فلسفہ خودی اور خود اعتمادی کو اجاگر کرتی ہیں اور حسرت و یاس کے موسم کو فرحت و امید افزاء بہاروں سے ہمکنار کرتی ہیں۔ دین اسلام اور وطن کی محبت ان کی روح میں بسی ہے۔ اسی جذبے کے تحت ملک و ملت کی تعمیر و ترقی میں پیش پیش رہتے ہیں۔

تجویز کردہ

گھر کی خاطر

آج میں بہت غمگین تھا کیوں کہ ہم نے بیرونی دباؤ کی خاطر ، ہمیں …

تنظیمی کلچر

زیادہ دن پرانی بات نہیں ایک لنڈے کے کامریڈ سستے انقلابی کو سمجھا رہا تھا …

Send this to a friend

Hi, this may be interesting you: نوائے اقبال (6) شرح بانگ درا! This is the link: https://pakbloggersforum.org/nawai-iqbal-6/