صفحہ اول / عرفان صادق / نوائے اقبال (8)

نوائے اقبال (8)

انتہا بھی اس کی ہے؟ آخر خریدیں کب تلک؟
چھتریاں، رومال، مفلر، پیرہن جاپان سے

اپنی غفلت کی یہی حالت اگر قائم رہی
آئیں گے غَسّال کابل سے، کفن جاپان سے

 

📚کتاب: بانگِ درا۔

نظم : ظریفانہ

نمبر: 8

📝مشکل الفاظ کے معنی:
پیرہن: لباس۔
غَسّال: مَیّت کو غسل دینے والے۔

🖋مفہوم:
زیرِ نظر اشعار میں، علّامہ اقبال رحمہ اللہ علیہ ہندوستانیوں کی غفلت، بے عملی اور محنت سے جی چرانے کی عادت پر سخت نالاں ہیں۔ فرماتے ہیں ، معمولی سے معمولی اشیا کے لیے دوسروں پر انحصار کرنے کی اگر یہی عادت برقرار رہی تو وہ وقت دُور نہیں جب مُردوں کو نہلانے کےلیے ہمیں کابل سے غَسّال اورجاپان سے کفن کے آنے کا انتظار کرنا پڑے گا۔

متعلقہ محمد نعیم شہزاد

.......................... محمد نعیم شہزاد ایک ادبی، علمی اور سماجی شخصیت ہیں۔ لاہور کے ایک معروف تعلیمی ادارہ میں انگریزی زبان و ادب کی تعلیم دیتے ہیں۔ اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں نظم اور نثر نگاری پر قادر ہیں۔ ان کی تحاریر فلسفہ خودی اور خود اعتمادی کو اجاگر کرتی ہیں اور حسرت و یاس کے موسم کو فرحت و امید افزاء بہاروں سے ہمکنار کرتی ہیں۔ دین اسلام اور وطن کی محبت ان کی روح میں بسی ہے۔ اسی جذبے کے تحت ملک و ملت کی تعمیر و ترقی میں پیش پیش رہتے ہیں۔

تجویز کردہ

گھر کی خاطر

آج میں بہت غمگین تھا کیوں کہ ہم نے بیرونی دباؤ کی خاطر ، ہمیں …

تنظیمی کلچر

زیادہ دن پرانی بات نہیں ایک لنڈے کے کامریڈ سستے انقلابی کو سمجھا رہا تھا …

Send this to a friend

Hi, this may be interesting you: نوائے اقبال (8)! This is the link: https://pakbloggersforum.org/nawai-iqbal-8/