صفحہ اول / عرفان صادق / نوائے اقبال (9)

نوائے اقبال (9)

ہم مشرق کے مسکینوں کا دل مغرب میں جا اٹکا ہے
واں کنٹر سب بلوری ہیں، یاں ایک پرانا مٹکا ہے
اس دور میں سب مٹ جائیں گے، یاں باقی وہ رہ جائے گا
جو قائم اپنی راہ پہ ہے اور پکا اپنی ہٹ کا ہے
اے شیخ و برہمن!سنتے ہو کیا اہلِ بصیرت کہتے ہیں؟
گردوں نے کتنی بلندی سے ان قوموں کو دے ٹپکا ہے
یا باہم پیار کے جلسے تھے، دستورِ محبت قائم تھا
یا بحث میں اردو ہندی ہے، یا قربانی کا جھٹکا ہے

📚 کتاب: بانگِ درا

🖋نظم : ظریفانہ

نمبر: 9

📝مشکل الفاظ کے معنی:

کنٹر: شراب رکھنے کا شیشہ
بلوری: صاف شفاف
گردوں: آسمان
دستور: قانون،

🖋مفہوم:
علاّمہ اقبال رحمہ اللہ علیہ ان اشعار میں طنزیہ انداز اپناتے ہوئے فرماتے ہیں، کتنے ہی افسوس کا مقام ہیں ہم نے مشرق کی سادہ اور روشن اصولوں کو ترک کرکے مغرب کی چکا چوند سے متاثر ہو گیے ہیں، ایسے میں ایک بات ہمیں ذہن نشین کر لینی چاہیے اگر ہم نے اس اثر سے بروقت چھکارا حاصل نہیں کیا تو تباہی ہماراقدر ٹھہرے گی، کیوں کہ فلاح ہماری مشرق کے روشن اصولوں پر مستقل مزاجی سے چلنے میں ہے۔ آگے چل کر اقبال رحمہ اللہ علیہ مسلمانوں اور ہندوؤں کو مخاطب کرتے ہوئے فرماتے ہیں ، سنو !اہل بصیرت تمھیں بتاتے ہیں کہ، جن قوموں نے اتحاد و محبت کو چھوڑ دیا وہ پستی کی گہرائیوں میں جا گریں ہیں،ایک وقت تھا جب ہندو مسلم اتحاد کا یہ عالم تھا کے ان کے پیار کی دنیا مثالیں دیتی تھی،اب یہ حال ہے کہ مل کر بیٹھتے ہیں تو موضوعِ سخن اردو ہندی تنازعہ ہوتا ہے یا قربانی اور جھٹکے کے معاملات پر بحث چھڑ جاتی ہے، اتفاق و اتحاد تو سمجھوان میں نا پید ہو گیا ہے۔

متعلقہ محمد نعیم شہزاد

.......................... محمد نعیم شہزاد ایک ادبی، علمی اور سماجی شخصیت ہیں۔ لاہور کے ایک معروف تعلیمی ادارہ میں انگریزی زبان و ادب کی تعلیم دیتے ہیں۔ اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں نظم اور نثر نگاری پر قادر ہیں۔ ان کی تحاریر فلسفہ خودی اور خود اعتمادی کو اجاگر کرتی ہیں اور حسرت و یاس کے موسم کو فرحت و امید افزاء بہاروں سے ہمکنار کرتی ہیں۔ دین اسلام اور وطن کی محبت ان کی روح میں بسی ہے۔ اسی جذبے کے تحت ملک و ملت کی تعمیر و ترقی میں پیش پیش رہتے ہیں۔

تجویز کردہ

چڑیا چھپکلی اور کشمیر ملین مارچ

مسئلہ کشمیر پچھلی پون صدی سے وہ سلگتا آتش فشاں ہے جو دنیا کے امن …

کشمیر ملین مارچ، آخر کیوں؟

آج جمعہ کا دن ہے 18 اکتوبر اور آج کا دن وہ دن ہے جب …

Send this to a friend

Hi, this may be interesting you: نوائے اقبال (9)! This is the link: https://pakbloggersforum.org/nawai-iqbal-9/