صفحہ اول / عرفان صادق / نوائے اقبال شرح بانگِ درا (نظم: گلِ رنگین بند2)

نوائے اقبال شرح بانگِ درا (نظم: گلِ رنگین بند2)

توڑ لینا شاخ سے تجھ کو مرا آئیں نہیں
یہ نظر غیر از نگاہِ چشم صورت بیں نہیں

آہ! یہ دستِ جفا جو اے گلِ رنگیں نہیں
کس طرح تجھ کو سمجھاؤں کہ میں گل چیں نہیں

کام مجھ کو دیدہء حکمت کے الجھیڑوں سے کیا
دیدہء بلبل سے کرتا ہوں میں نظارہ ترا

📕کتاب ۔بانگِ درا
نظم نمبر 2
📖گلِ رنگین
بند نمبر 2

📝فرہنگ:-
آئیں۔دستور،شیوہ
غیر۔سوائے
از۔سے
چشم صورت میں۔دیکھنے والی آنکھ
آہ۔افسوس
دست جفا۔ظالم ہاتھ
گل چیں۔پھول توڑنے والا
دیدہء حکمت
پرکھنے والی آنکھ
الجھیڑوں۔بکھیڑوں،جھگڑوں
دیدہء بلبل۔بلبل کی آنکھ

🖋مفہوم:-
علامہ اقبال رحمۃ اللّٰہ پھول کو مخاطب کر کے فرما رہے ہیں اے نرم وملائم اور نازک پھول میرا یہ دستور نہیں،میں اتنا ظالم نہیں ہوں کہ تجھ تیری اصل سے جدا کر دوں مجھ میں اتنا حوصلہ نہیں ہے کہ تجھے شاخ سے جدا کر کے ظالموں میں شمار ہو جاؤں میری نظر وہی ہے جو خوبصورت اور حسین مناظر کو پسند کرنے والی ہےاور انھیں محبت سے دیکھنے اور محسوس کرنے والی ہے
اور نہ ہی مجھے چھان بین کرنے والی آنکھ کی کشمکش سے کوئی دلچسپی ہے میرا شمار تو حسن پرست یعنی عاشق فطرت میں ہوتا ہے میں ماہر نباتات نہیں ہوں جو پہلے تجھے شاخ سے جدا کرے پھر تیری پتیاں الگ الگ کوں پھر ان کے ٹکڑے کروں اور پھر مشاہدہ کروں کہ تیری پتی کن اجزاء سے مرکب ہے
میں تو ایک بلبل کی نظر سے تجھے دیکھنے والا ہوں جس میں تیرے لیے محبت ہی محبت ہے بلبل تیرے حسن پر فریفتہ ہے تیری عاشق ہے اس لیے تیرے حسن و جمال سے لطف اندوز ہونے کے لیے تجھے شاخ سے جدا کرنے کی ضرورت نہیں۔

متعلقہ محمد نعیم شہزاد

.......................... محمد نعیم شہزاد ایک ادبی، علمی اور سماجی شخصیت ہیں۔ لاہور کے ایک معروف تعلیمی ادارہ میں انگریزی زبان و ادب کی تعلیم دیتے ہیں۔ اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں نظم اور نثر نگاری پر قادر ہیں۔ ان کی تحاریر فلسفہ خودی اور خود اعتمادی کو اجاگر کرتی ہیں اور حسرت و یاس کے موسم کو فرحت و امید افزاء بہاروں سے ہمکنار کرتی ہیں۔ دین اسلام اور وطن کی محبت ان کی روح میں بسی ہے۔ اسی جذبے کے تحت ملک و ملت کی تعمیر و ترقی میں پیش پیش رہتے ہیں۔

تجویز کردہ

محمد(صلی اللّٰہ علیہ وسلم):ایک عالمگیر شخصیت۔۔۔ !!! بقلم: جویریہ بتول

محمد(صلی اللّٰہ علیہ وسلم):ایک عالمگیر شخصیت۔۔۔ !!! بقلم:(جویریہ بتول۔ انسانیت کے اصول سے انسان ہی …

محمد(صلی اللہ علیہ وسلم)۔۔۔ایک عالمگیر شخصیت۔۔۔ !!!! تحریر: مریم بتول

عالمگیر نبوت کا فرض لیے،ختم نبوت کا تاج سجائے،پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ …

Send this to a friend

Hi, this may be interesting you: نوائے اقبال شرح بانگِ درا (نظم: گلِ رنگین بند2)! This is the link: https://pakbloggersforum.org/nawai-iqbal-gul-rangeen-stanza-2/