صفحہ اول / عرفان صادق / نوائے اقبال شرح بانگِ درا (گلِ رنگیں، بند 3)

نوائے اقبال شرح بانگِ درا (گلِ رنگیں، بند 3)

سو زبانوں پر بھی خاموشی تجھے منظور ہے
راز وہ کیا ہے جو ترے سینے میں مستور ہے
میری صورت تو بھی اک برگِ ریاضِ طُور ہے
میں چمن سے دور ہوں،تو بھی چمن سے دور ہے
مطمئن ہے تو، پریشاں ِ مثلِ بو رہتا ہوں میں
زخمیِ شمشیرِ ذوقِ جستجو رہتا ہوں میں

📕کتاب بانگِ درا
نظم:-گلِ رنگیں
📝بند نمبر 3

🖋فرہنگ:-
مستور۔چھپا ہوا
برگِ ریاض طور۔طور کے باغ کے پھول کی پتی
پریشاں۔بکھرا ہوا،منتشر
مثلِ بُو۔خوشبو کی طرح
زخمی شمیشرِ ذوقِ جستجو۔تلاش کی شوق میں تلوار کا زخمی

📝مفہوم:-
شاعر مشرق علامہ اقبال پھول سے مخاطب ہیں اے خوبصورت پھول تم نے تو چپ ہی سادھ رکھی ہے تو ہر وقت چپ چپ رہتا ہے یہ کیا بات ہے؟ایسا معلوم ہوتا ہے کہ تیرے دل میں کوئی راز پوشیدہ ہے معلوم نہیں کہ تیرے سینے میں کیا بھید چھپا ہوا ہے جو کسی پر بھی آشکار نہیں ہوتا؟کیا تجھے اپنے اصلی وطن باغ جنت سے جدائی کا خیال ستا رہا ہے؟قرین قیاس ہے کہ تیری اور میری دونوں کی دنیا یہ نہیں ہے ہم دونوں اپنے اپنے اصل سے بچھڑے ہوئے ہیں تو بھی جنت سے آیا ہے اور میں بھی کبھی جنت کا باسی ہو کرتا تھا
لیکن اس کے باوجود ہم دونوں میں ایک فرق نمایاں ہے اپنے اصل سے بچھڑنے پر کوئی اور رنج وملال نہیں ہے تو مطمئن ہے،جبکہ میں تیری خوشبو کی مانند پریشان ہوں بکھرا ہوا ہوں تو بے فکر اور میں فکر سے چُور ہوں میرے اندر تحقیق و جستجو کا مادہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے اور یہی مادہ مجھے ہر لمحہ حرکت میں رکھتا ہے اور ہر وقت آمادہ تلاش و جستجو رکھتا ہے۔

متعلقہ محمد نعیم شہزاد

.......................... محمد نعیم شہزاد ایک ادبی، علمی اور سماجی شخصیت ہیں۔ لاہور کے ایک معروف تعلیمی ادارہ میں انگریزی زبان و ادب کی تعلیم دیتے ہیں۔ اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں نظم اور نثر نگاری پر قادر ہیں۔ ان کی تحاریر فلسفہ خودی اور خود اعتمادی کو اجاگر کرتی ہیں اور حسرت و یاس کے موسم کو فرحت و امید افزاء بہاروں سے ہمکنار کرتی ہیں۔ دین اسلام اور وطن کی محبت ان کی روح میں بسی ہے۔ اسی جذبے کے تحت ملک و ملت کی تعمیر و ترقی میں پیش پیش رہتے ہیں۔

تجویز کردہ

سفرِ زندگی کے بدلتے موسم۔۔۔ !!!

سردی کی وجہ سے کرسی ذرا دھوپ میں بچھائی اور گرم گرم سورج کی کرنوں …

علامہ محمد اقبال__اسلام کے ترجمان۔۔۔ !!!

علامہ محمد اقبال بیسویں صدی کے ایک عظیم مفکر، شاعر،مصنف،سیاستدان،استاد،قانون دان،اور مسلمانانِ برصغیر کے لیئے …

Send this to a friend

Hi, this may be interesting you: نوائے اقبال شرح بانگِ درا (گلِ رنگیں، بند 3)! This is the link: https://pakbloggersforum.org/nawai-iqbal-gul-rangeen-stanza-3/