صفحہ اول / عرفان صادق / نوائے اقبال، شرح بانگِ درا (گلِ رنگیں، بند 4)

نوائے اقبال، شرح بانگِ درا (گلِ رنگیں، بند 4)

یہ پریشانی مری سامانِ جمعیّت نہ ہو..!
یہ جگر سوزی چراغ خانہء حکمت نہ ہو..!
ناتوانی ہی مری سرمایہء قوت نہ ہو
رشکِ جامِ جم مرا آئینہء حیرت نہ ہو
یہ تلاشِ متّصل شمعِ جہاں افروز ہے..!
تَوسنِ ادراکِ انساں کو خرام آموز ہے..!

📚بانگ درا
نظم۔ گل رنگیں
📝بند نمبر4۔

✒فرہنگ۔
سامان جمعیت۔ دل کی تسلی کا سامان
جگرسوزی۔جگر کی جلن۔جگر کی بےتابی
جام جم ۔جمشید بادشاہ کا پیالہ جس کے متعلق مشہور تھا کہ اس سے تمام دنیا کے حالات معلوم ہوجاتے تھے
تلاش متصل۔ لگاتار اور مسلسل تلاش
جہاں افروز۔ دنیا کو روشن کرنے والی۔
توسن ادراک۔ عقل کا گھوڑا
خرام آموز ۔چال سکھانے والا

📝مفہوم۔
مفکر اسلام ، حکیم الامت فرماتے ہیں۔میرے رب نے مجھے دل بےتاب عطا کیا ہے ہوسکتا ہے یہ پریشان دل یہ تلاش مسلسل ہی میری تسلی کا سامان ہو۔اور مجھے میرے اصل سے ملا دے میری کھوئی ہوئی شناخت کا حاصل بن جائے میراکھویا ہوا مقام مجھے واپس مل جائے۔اس تگ ودو میں اپنے جگر کو جلاتاہوں۔یہی جگر کا درد میرے لیے شاید حکمت کا چراغ بن جائے۔اور اس چراغ سے میں زمانے کو منور کرسکوں۔اور یہ ناتوانی قوت کا سرمایہ فراہم کردے۔میں حیرت کے سمندر کی غوطہ زن ہوں۔لیکن یہ آئینہ جمشید میرے لیے رشک کا باعث بن سکتا ہے۔میری سعی وکوشس برکات وفیوض کا باعث بن سکت ہے
"مگر انسان کے لیے وہ ہی ہے جس کی وہ کوشش کرتا ہے ”
مسلسل تلاش ہے روشنی ہے اور یہی چیز انسانی عقل کو کامل کرتی ہے۔تو اے گل رنگیں میرے دل میں تڑپ کا ہونا مجھے تجھ سے جدا کرتی ہے۔پر تیرے حسن سے تیرے وجود سے میں بہت سے بھیدوں سے آشنا ہوتا ہوں۔

متعلقہ محمد نعیم شہزاد

.......................... محمد نعیم شہزاد ایک ادبی، علمی اور سماجی شخصیت ہیں۔ لاہور کے ایک معروف تعلیمی ادارہ میں انگریزی زبان و ادب کی تعلیم دیتے ہیں۔ اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں نظم اور نثر نگاری پر قادر ہیں۔ ان کی تحاریر فلسفہ خودی اور خود اعتمادی کو اجاگر کرتی ہیں اور حسرت و یاس کے موسم کو فرحت و امید افزاء بہاروں سے ہمکنار کرتی ہیں۔ دین اسلام اور وطن کی محبت ان کی روح میں بسی ہے۔ اسی جذبے کے تحت ملک و ملت کی تعمیر و ترقی میں پیش پیش رہتے ہیں۔

تجویز کردہ

محمد(صلی اللّٰہ علیہ وسلم):ایک عالمگیر شخصیت۔۔۔ !!! بقلم: جویریہ بتول

محمد(صلی اللّٰہ علیہ وسلم):ایک عالمگیر شخصیت۔۔۔ !!! بقلم:(جویریہ بتول۔ انسانیت کے اصول سے انسان ہی …

محمد(صلی اللہ علیہ وسلم)۔۔۔ایک عالمگیر شخصیت۔۔۔ !!!! تحریر: مریم بتول

عالمگیر نبوت کا فرض لیے،ختم نبوت کا تاج سجائے،پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ …

Send this to a friend

Hi, this may be interesting you: نوائے اقبال، شرح بانگِ درا (گلِ رنگیں، بند 4)! This is the link: https://pakbloggersforum.org/nawai-iqbal-gul-rangeen-stanza-4/