صفحہ اول / عرفان صادق / نوائے اقبال شرح بانگِ درا، (ہمالہ بند 2)

نوائے اقبال شرح بانگِ درا، (ہمالہ بند 2)

*امتحانِ دیدۂ ظاہر میں کوہستان ہے تو*
*پاسباں اپنا ہے تو، دیوارِ ہندوستاں ہے تو*
مطلعِ اوّل فلک جس کا ہو، وہ دیواں ہے تو
سوئے خلوتِ گاہِ دل و امن کش انساں ہے تو
برف نے باندھی ہے دستارِ فضیلت تیرے سر
خندہ زن ہے جو کلاہِ مہر عالم تاب پر

📚 بانگِ درا
نظم: ہمالہ
بند نمبر: 2

🖋 فرہنگ:
دیدۂ : آنکھ
دامن کش: دامن کھینچنے والا
دستار فضیلت: بزرگی کی پگڑی
کلاہ مہر: سورج کی ٹوپی
عالم تاب: دنیا کو روشن کرنے والا

✒مفہوم:
علامہ اقبال رحمہ اللہ علیہ اس بند میں مناظر قدرت کی خوبصورت تصویر کشی کے ساتھ بلند پایہ علامت نگار کے حوالے سے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔
فرماتے ہیں؛ ہمالہ تو صرف ایک پہاڑ نہیں ، حقیقت میں ہمارا محافظ ہے، اور ہندوستان کے لیے حفاظتی دیوار کی حیثیت رکھتا ہے۔ اگر تجھے کسی شاعر کا دیوان تصور کر لیا جائے تو اس کا مطلع آسمان کو تسلیم کرنا ہو گا، تیرا وجود ہر انسان کے لیے باعث کشش ہے، تیری قربت اسے سکون فراہم کرتی ہے۔ تیری چوٹیوں پر جو برف پڑتی ہے اس دستار کی مانند ہے جو بزرگوں کے سروں پر احتراماً رکھی جاتی ہے۔ یہ دستار تو سورج کے زریں کلاہ پر خندہ زن نظر آتی ہے۔

*نوائے اقبال پاکستان*

متعلقہ محمد نعیم شہزاد

.......................... محمد نعیم شہزاد ایک ادبی، علمی اور سماجی شخصیت ہیں۔ لاہور کے ایک معروف تعلیمی ادارہ میں انگریزی زبان و ادب کی تعلیم دیتے ہیں۔ اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں نظم اور نثر نگاری پر قادر ہیں۔ ان کی تحاریر فلسفہ خودی اور خود اعتمادی کو اجاگر کرتی ہیں اور حسرت و یاس کے موسم کو فرحت و امید افزاء بہاروں سے ہمکنار کرتی ہیں۔ دین اسلام اور وطن کی محبت ان کی روح میں بسی ہے۔ اسی جذبے کے تحت ملک و ملت کی تعمیر و ترقی میں پیش پیش رہتے ہیں۔

تجویز کردہ

محمد صلی اللہ علیہ وسلم فاتح عالم، غلام زادہ نعمان صابری

محمد صلی اللہ علیہ وسلم فاتح عال نبی مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک …

مدحتِ خیر البشر صلی اللہ علیہ وسلم، اشتراک : عبدالرب ساجد

ظاھر الوضاء ۔ چمکتا رنگ ابلج الوجه ۔ تابناک چہرہ حسن الخلق ۔ خوبصورت ساخت …

Send this to a friend

Hi, this may be interesting you: نوائے اقبال شرح بانگِ درا، (ہمالہ بند 2)! This is the link: https://pakbloggersforum.org/nawai-iqbal-hamala-2/