صفحہ اول / عرفان صادق / نوائے اقبال شرح بانگِ درا (ہمالہ بند 3)

نوائے اقبال شرح بانگِ درا (ہمالہ بند 3)

تیری عمرِ رفتہ کی اک آن ہے عہدِ کُہن
وادیوں میں ہیں تری کالی گھٹائیں خیمہ زن
چوٹیاں تیری ثریّا سے ہیں سرگرمِ سخن
تُو زمیں پر اور پہنائے فلک تیرا وطن
چشمۂ دامن ترا آئینۂ سیّال ہے
دامنِ موجِ ہوا جس کے لیے رُومال ہے

📙کتاب: بانگ درا

📖نظم: ہمالہ; بند نمبر 3

📝فرہنگ: آن: شان۔
گھٹائیں : ہوائیں۔
عہد کن: مکمل دور۔
خیمہ زن: قیام پذیر۔ ثُریّا: وہ سات ستارے جو بہت فاصلے پر ہیں۔
پہنائے فلک: آسمان کی وُسعت۔ سیال: بہنے والا/ رواں

✒مفہوم:
اے ہمالہ تیری عمر رفتہ کا دورہ اس قدر طویل ہے کہ ماضی کی شان و شوکت کا مظہر بن گیا ہے۔ تیری بلندو بالا چوٹیوں کا سایہ تیرے گردو پیش کی وادیوں پر اس طرح پڑ رہا ہے گویا وہاں خیمے آویزاں ہوں۔ یہ بلند و بالا چوٹیاں یوں محسوس ہوتا ہے گویا آسمان سے باتیں کر رہی ہوں۔ یہ درست ہے کہ تو زمیں پہ ثبت ہے لیکن تیری بلندی آسمان کی وسعتوں سے ہمکنار نظر آتی ہے۔ تیرے دامن میں پانی کے جو چشمے رواں دواں ہیں وہ اس قدر شفاف ہیں جیسے آئینہ ہو۔ اور یہاں جو ہوا چلتی ہے وہ ان چشموں کے پانی کو مزید شفاف بنا دیتی ہے۔

متعلقہ محمد نعیم شہزاد

.......................... محمد نعیم شہزاد ایک ادبی، علمی اور سماجی شخصیت ہیں۔ لاہور کے ایک معروف تعلیمی ادارہ میں انگریزی زبان و ادب کی تعلیم دیتے ہیں۔ اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں نظم اور نثر نگاری پر قادر ہیں۔ ان کی تحاریر فلسفہ خودی اور خود اعتمادی کو اجاگر کرتی ہیں اور حسرت و یاس کے موسم کو فرحت و امید افزاء بہاروں سے ہمکنار کرتی ہیں۔ دین اسلام اور وطن کی محبت ان کی روح میں بسی ہے۔ اسی جذبے کے تحت ملک و ملت کی تعمیر و ترقی میں پیش پیش رہتے ہیں۔

تجویز کردہ

محمد صلی اللہ علیہ وسلم فاتح عالم، غلام زادہ نعمان صابری

محمد صلی اللہ علیہ وسلم فاتح عال نبی مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک …

مدحتِ خیر البشر صلی اللہ علیہ وسلم، اشتراک : عبدالرب ساجد

ظاھر الوضاء ۔ چمکتا رنگ ابلج الوجه ۔ تابناک چہرہ حسن الخلق ۔ خوبصورت ساخت …

Send this to a friend

Hi, this may be interesting you: نوائے اقبال شرح بانگِ درا (ہمالہ بند 3)! This is the link: https://pakbloggersforum.org/nawai-iqbal-hamala-3/