صفحہ اول / عرفان صادق / نوائے اقبال شرح بانگِ درا (ہمالہ بند 6)

نوائے اقبال شرح بانگِ درا (ہمالہ بند 6)

آتی ہے ندّی فرازِ کوہ سے گاتی ہوئی
کوثر و تسنیم کی موجوں کو شرماتی ہوئی
آئینہ سا شاہدِ قدرت کو دکھلاتی ہوئی
سنگِ رہ سے گاہ بچتی،گاہ ٹکراتی ہوئی
چھیڑتی جااس عراقِ دل نشیں کے ساز کو..!
اے مسافر! دل سمجھتا ہے تری آواز کو..!

📚بانگ درا
نظم۔ ہمالہ
بند نمبر 6

📝فرہنگ۔
فراز کوہ۔پہاڑ کی بلندی
شاہد قدرت۔قدرت کو دیکھنے والا/معشوق
عراق۔موسیقی کا ایک راگ
سنگ رہ۔راستے کے پتھر
گاہ۔کبھی

✒مفہوم ۔

اس بند میں شاعر مشرق ایک طرح کی منظر کشی کرتے ہوئے رقمطراز ہیں کہ ہمالہ کی بلندیوں سے ندی کی شکل میں جو پانی لہریں مارتے ہوئے نیچے آتاہے اس کی آواز سننے والوں کو یوں محسوس ہوتی ہے جیسے کوئی گا رہا ہو۔ندی کا منظر اس قدر خوبصورت ہوتا ہے کہ کوثر و تسنیم کی موجیں بھی اس سے شرما جائیں۔یوں لگتا ہے کہ یہ ندی مناظر قدرت کا مشاہدہ کرنے والے کو آئینہ دکھاتی ہوئی اپنی منزل کی طرف گامزن ہے۔اس کا انداز کچھ یوں ہوتا ہے کہ راہ میں آنے والے سنگریزوں سے کبھی بچ کر نکلنے کی کوشش کرتی ہے تو کبھی ان سے ٹکرا جاتی ہے۔اس بند کے آخری شعر میں علامہ اقبال ندی کو ایک مسافر کے طور پر تصور کر کے اس سے کہتے ہیں کہ تو اسی طرح دل لبھانے والی موسیقی کے ساز کو چھیڑتی جا کہ میرا دل تیری اس صدا کی معنویت سے پوری طرح آشنا ہے۔

متعلقہ محمد نعیم شہزاد

.......................... محمد نعیم شہزاد ایک ادبی، علمی اور سماجی شخصیت ہیں۔ لاہور کے ایک معروف تعلیمی ادارہ میں انگریزی زبان و ادب کی تعلیم دیتے ہیں۔ اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں نظم اور نثر نگاری پر قادر ہیں۔ ان کی تحاریر فلسفہ خودی اور خود اعتمادی کو اجاگر کرتی ہیں اور حسرت و یاس کے موسم کو فرحت و امید افزاء بہاروں سے ہمکنار کرتی ہیں۔ دین اسلام اور وطن کی محبت ان کی روح میں بسی ہے۔ اسی جذبے کے تحت ملک و ملت کی تعمیر و ترقی میں پیش پیش رہتے ہیں۔

تجویز کردہ

محمد صلی اللہ علیہ وسلم فاتح عالم، غلام زادہ نعمان صابری

محمد صلی اللہ علیہ وسلم فاتح عال نبی مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک …

مدحتِ خیر البشر صلی اللہ علیہ وسلم، اشتراک : عبدالرب ساجد

ظاھر الوضاء ۔ چمکتا رنگ ابلج الوجه ۔ تابناک چہرہ حسن الخلق ۔ خوبصورت ساخت …

Send this to a friend

Hi, this may be interesting you: نوائے اقبال شرح بانگِ درا (ہمالہ بند 6)! This is the link: https://pakbloggersforum.org/nawai-iqbal-hamala-6/