صفحہ اول / عرفان صادق / نوائے اقبال شرح بانگِ درا (ہمالہ بند 7)

نوائے اقبال شرح بانگِ درا (ہمالہ بند 7)

لیلی شب کھولتی ہے آکے جب زلفِ رسا..!
دامن دل کھینچتی ہے آبشاروں کی صدا..!

وہ خموشی شام کی جس پر تکلم ہو فدا
وہ درختوں پر تفکر کا سماں چھایا ہوا

کانپتا پھرتا ہے کیا رنگِ شفق کہسار پر..!
خوشنما لگتا ہے یہ غازہ ترے رخسار پر..!

📚بانگ درا
📖نظم :ہمالہ
بند نمبر : 7

✒فرہنگ
لیلی شب ۔ رات کی سیاہی
زلف رسا۔لمبی زلف
تکلم۔ بات چیت۔کلام
غازہ۔رنگ۔ ابٹن

📝مفہوم
شاعرمشرق نے منظرکشی کے عجیب کمالات دکھائے ہیں۔جن کی صحیح کیفیت کا اندازہ فطرت پسند دل کو ہی ہوسکتا ہے۔اور شاعر مشرق سے بڑھ کر کون قدرت کا شاہد اور فطرت کا ہم راز ودلدادہ ہوسکتا ہے۔ اس لیے فرماتے ہیں ۔جب رات کی لیلی اپنی لمبی اور سیاہ زلف کھولتی ہے تو آبشاروں کی آواز دل کو سحر میں جکڑ لیتی ہے۔شام کی خاموشی اتنی دل کش معلوم ہوتی ہے،کہ جس خوبصورت سے خوبصورت تکلم بھی نثار کردینے کو جی چاہتا ہے۔خاموش درخت یوں محسوس ہوتے ہیں گویا تفکر میں ڈوبےہوئے ہوں۔شفق کارنگ پہاڑ کے دامن پر کانپتا پھرتا دکھائی دیتا ہے ۔اور کہسار کے حسن کو چارچاند لگا دیتا ہے۔یہ رنگ ہمالہ کے رخسار پر نہایت حسیں لگتا ہے۔

متعلقہ محمد نعیم شہزاد

.......................... محمد نعیم شہزاد ایک ادبی، علمی اور سماجی شخصیت ہیں۔ لاہور کے ایک معروف تعلیمی ادارہ میں انگریزی زبان و ادب کی تعلیم دیتے ہیں۔ اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں نظم اور نثر نگاری پر قادر ہیں۔ ان کی تحاریر فلسفہ خودی اور خود اعتمادی کو اجاگر کرتی ہیں اور حسرت و یاس کے موسم کو فرحت و امید افزاء بہاروں سے ہمکنار کرتی ہیں۔ دین اسلام اور وطن کی محبت ان کی روح میں بسی ہے۔ اسی جذبے کے تحت ملک و ملت کی تعمیر و ترقی میں پیش پیش رہتے ہیں۔

تجویز کردہ

محمد(صلی اللّٰہ علیہ وسلم):ایک عالمگیر شخصیت۔۔۔ !!! بقلم: جویریہ بتول

محمد(صلی اللّٰہ علیہ وسلم):ایک عالمگیر شخصیت۔۔۔ !!! بقلم:(جویریہ بتول۔ انسانیت کے اصول سے انسان ہی …

محمد(صلی اللہ علیہ وسلم)۔۔۔ایک عالمگیر شخصیت۔۔۔ !!!! تحریر: مریم بتول

عالمگیر نبوت کا فرض لیے،ختم نبوت کا تاج سجائے،پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ …

Send this to a friend

Hi, this may be interesting you: نوائے اقبال شرح بانگِ درا (ہمالہ بند 7)! This is the link: https://pakbloggersforum.org/nawai-iqbal-hamala-7/