صفحہ اول / عرفان صادق / نوائے اقبال شرح بانگِ درا ، (ہمالہ بند 1)

نوائے اقبال شرح بانگِ درا ، (ہمالہ بند 1)

اے ہمالہ! اے فصیل کشور ہندوستاں!
چومتا ہے تیری پیشانی کو جھک کر آسماں

تجھ میں کچھ پیدا نہیں دیرینہ روزی کے نشاں
تو جواں ہے گردش شام وسحر کے درمیاں

ایک جلوہ تھا کلیم طور سینا کے لیے
تو تجلی ہے سراپا چشم بینا کے لیے

📙کتاب: بانگ درا

📖نظم: ہمالہ
بند نمبر1
ہئیت: مسدس

📝فرہنگ:
ہمالہ ۔برف کا گھر، وہ پہاڑ جو ہندوستان کے شمال میں سومیل کی لمبائی تک کھڑا ہے
فصیل۔ دیوار۔ پناہ
دیرینہ روزی۔ بڑی عمر، بڑھاپا
کلیم طور سینا ۔ طور پر کلام کرنے والے حضرت موسی علیہ السلام

✒مفہوم:
ہمالہ شاعرمشرق کی ان نظموں میں سےہے جن میں حب الوطنی کا جذبہ بےتاب ہوکر چھلکتا ہے۔وطن سے محبت فطری امر ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم فرماتے ہیں
"مکہ تو دنیا میں مجھے سب سے بڑھ کر محبوب ہے پرتیرے فرزند مجھے یہاں رہنے نہیں دیتے”
مشہور عربی کہاوت ہے
"وطن سے محبت نصف ایمان ہے”
شاعرمشرق بھی اسی جذبے سے سرشار فرماتے ہیں ۔
اے ہمالہ اے ولایت ہندوستان کے محافظ وپاسبان تو حفاظت ہندوستان کے لیے مضبوط دیوار ہے۔تو اس قدر بلندوبالا ہے کہ آسمان بھی اپنی بلندی وکبریائی کے باجود جھک کر تیری پیشانی چومتا ہے۔صبح وشام کی گردش میں تو بدستور شاداب ورعنا ہے۔ زمانے کی گردش کا تجھ پر مطلق اثر نہیں تجھ میں کوئی تغیر واقع نہیں ہوا۔حضرت موسی علیہ السلام کی آنکھ کو کوہ طور پر فقط ایک بار جلوہ میسر آیا، پر تو دیکھنے والی آنکھ کے لیے سرتاپا جلوہ ہی جلوہ ہے۔ تو خالق کے جلووں کے طلب گاروں پر سارے راز منکشف کرہا ہے،ہر مطلوب آنکھ کو دید کے جام پلارہا ہے۔ اور قیامت تک تیری شان وعظمت کے چرچے رہیں گے۔

متعلقہ محمد نعیم شہزاد

.......................... محمد نعیم شہزاد ایک ادبی، علمی اور سماجی شخصیت ہیں۔ لاہور کے ایک معروف تعلیمی ادارہ میں انگریزی زبان و ادب کی تعلیم دیتے ہیں۔ اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں نظم اور نثر نگاری پر قادر ہیں۔ ان کی تحاریر فلسفہ خودی اور خود اعتمادی کو اجاگر کرتی ہیں اور حسرت و یاس کے موسم کو فرحت و امید افزاء بہاروں سے ہمکنار کرتی ہیں۔ دین اسلام اور وطن کی محبت ان کی روح میں بسی ہے۔ اسی جذبے کے تحت ملک و ملت کی تعمیر و ترقی میں پیش پیش رہتے ہیں۔

تجویز کردہ

محمد صلی اللہ علیہ وسلم فاتح عالم، غلام زادہ نعمان صابری

محمد صلی اللہ علیہ وسلم فاتح عال نبی مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک …

مدحتِ خیر البشر صلی اللہ علیہ وسلم، اشتراک : عبدالرب ساجد

ظاھر الوضاء ۔ چمکتا رنگ ابلج الوجه ۔ تابناک چہرہ حسن الخلق ۔ خوبصورت ساخت …

Send this to a friend

Hi, this may be interesting you: نوائے اقبال شرح بانگِ درا ، (ہمالہ بند 1)! This is the link: https://pakbloggersforum.org/nawai-iqbal-hmala-1/