صفحہ اول / سلائڈر / نوائے اقبال (1) از قلم عرفان صادق

نوائے اقبال (1) از قلم عرفان صادق

کتاب۔ بانگ درا
نطم۔ ظریفانہ

تعارف

اس حصے کی ابتدائی نظموں میں بہت سی انجمن حمایت اسلام کے ایک جلسے میں پڑھی گئ تھیں ۔ پھر اکبری اقبال کے عنوان سے ایک کتابچے میں چھپ گئیں ۔کیونکہ ان میں علامہ اقبال کے یرومرشد قطعات میں طنزومزاح کے بادشاہ اکبر آلہ آبادی تھے۔ اس نام سے منسوب ہوئیں ۔بعد کی زیادہ تر نظمیں وقتی مسائل پر اخباروں کے لیے لکھی گئیں۔

نظم نمبر1

مشرق میں اصول دین بن جاتے ہیں
مغرب میں مگر مشین بن جاتے ہیں

رہتا نہیں ایک بھی ہمارے پلے
واں ایک کے تین تین بن جاتے ہیں

📝مشکل الفاظ کے معنی

ایک کے تین تین۔ تین خدائوں کو ماننا
پلے۔ پاس۔ملکیت میں

🖋مفہوم

ظریفانہ طرز میں گہری دعوت فکر ہے شاعر مشرق پیغام میں فرماتے ہیں۔
اہل مشرق اصول کو دین کی حیثیت دے دیتے ہیں ۔یعنی قدر بہت مگر عمل نہیں ہوتا، مغرب میں اصول پر مشین کی طرح عمل ہوتا ہے۔ہم ایک اللہ کے ماننے والے ہیں، مگر وہ بھی ہمارے پلے نہیں رہا۔مغرب والوں نے تین تین خدا بنا لیے ان پر بھی ایماں پکا ہے۔
شاعر ملت نے توحید اورتثلیث سے فائدہ اٹھایا ہے کہ ان کا عقیدہ غلط ہے مگر اس پر عمل ہے۔ ہم صحیح عقیدے کے باوجود ناکام کیونکہ باعمل نہیں ہیں۔وہ معاشی طور پر بھی مستحکم اور ہم یہاں بھی شکست کھارہے ہیں ۔کیونکہ وہ ہر میداں میں عمل کے عادی ہیں۔ اور ہم عمل سے خالی محض گفتار کے غازی ہیں۔۔

متعلقہ محمد نعیم شہزاد

.......................... محمد نعیم شہزاد ایک ادبی، علمی اور سماجی شخصیت ہیں۔ لاہور کے ایک معروف تعلیمی ادارہ میں انگریزی زبان و ادب کی تعلیم دیتے ہیں۔ اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں نظم اور نثر نگاری پر قادر ہیں۔ ان کی تحاریر فلسفہ خودی اور خود اعتمادی کو اجاگر کرتی ہیں اور حسرت و یاس کے موسم کو فرحت و امید افزاء بہاروں سے ہمکنار کرتی ہیں۔ دین اسلام اور وطن کی محبت ان کی روح میں بسی ہے۔ اسی جذبے کے تحت ملک و ملت کی تعمیر و ترقی میں پیش پیش رہتے ہیں۔

تجویز کردہ

چڑیا چھپکلی اور کشمیر ملین مارچ

مسئلہ کشمیر پچھلی پون صدی سے وہ سلگتا آتش فشاں ہے جو دنیا کے امن …

کشمیر ملین مارچ، آخر کیوں؟

آج جمعہ کا دن ہے 18 اکتوبر اور آج کا دن وہ دن ہے جب …

Send this to a friend

Hi, this may be interesting you: نوائے اقبال (1) از قلم عرفان صادق! This is the link: https://pakbloggersforum.org/nawai-iqbal1/