صفحہ اول / ساجدہ بٹ / وزیراعظم عمران خان آپ نے تو دل جیت لیا

وزیراعظم عمران خان آپ نے تو دل جیت لیا

اقوام متحدہ کا سالانہ اجلاس کل بروز جمعہ 27 ستمبر 2019 کو ہوا جس میں دنیا کے تمام ممالک کے سربراہان نے شرکت کی۔

اس اجلاس کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ تمام ممالک کے سربراہان اپنے اپنے ملک کی پالیسی ضروریات اور حالات کا تذکرہ کرتے ہیں اور اقوام متحدہ کے سامنے اپنا موقف رکھتے ہیں۔

بلکل اسی طرح ہمارے ملک پاکستان کے وزیراعظم عمران خان صاحب نے بھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کیا اور اور اپنا موقف پیش کیا۔

ہمارے محترم لیڈر عمران خان صاحب نے ملکی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے چار اہم مسائل پر بات کی۔
اُن مسائل کو سامنے رکھا گیا جن کی واقعی ہی حل کی ضرورت تھی۔

سب سے پہلے انہوں نے یہ بتایا کہ پاکستان موسمی تبدیلیوں سے ہونے والے نقصانات کی وجہ سے 10 کمزور ممالک میں سے کمزور ملک ہے۔

پھر انہوں نے اسلام فوبیا پر بات کی۔
عورتوں کے حجاب کرنے کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اس پر بات کی۔

پھر انہوں نے ہمارے دل کی آواز پوری دنیا کی آواز مسئلہ کشمیر کو سامنے رکھا کشمیریوں پر ہونے والے ظلم و ستم کو بیان کیا۔

وزیراعظم عمران خان صاحب آپ نے تو کمال کر دیا۔۔۔۔۔
بڑا عرصہ بیت گیا تھا ظلم سہتے ہوئے ہمیں انتظار تھا ایسے لیڈر کا جس کی آواز قوم کی آواز ہو۔۔۔۔
جو دشمن کو للکار کر کہے آ سامنے آ اللہ نے جو انسان کو طاقت دی اُس کو آزمائیں۔ہمیں انتظار تھا کہ کوئی میدان میں شیر کی طرح اُترے۔دشمن کو للکار کر کہے ہم نہیں ڈرتے نا ہم جھکنے والوں میں سے ہیں۔

ہمیں آزمانا چاہتے ہو تو ہم ہر مقابلے کے لیے تیار ہیں ۔خان صاحب نے ثابت کر دیا پوری دنیا میں کہ ہم مسلمان قوم ہیں ایک اللہ پر یقین رکھتے ہیں اللہ کی دی ہوئی طاقت کو بروئے کار لاتے ہوئے دشمن کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

اور ہم ہیں بھی کچھ اس طرح کے ہم جان تو دے دیتے ہیں پر کسی کے آگے جھکنا پسند نہیں کرتے ہم کسی کی غلامی نہیں کر سکتے۔
جیئں گے تو صرف و صرف اپنے زور بازو پر ورنہ عزت کے بغیر جینے کا تصور ہی نہیں رکھتے۔

یہ سر مُجھے عزیز ہے عزت کی حد تلک

عزت نہیں تو سر کا میں کندھے پے کیا کروں۔

جی ہاں خان صاحب آپ نے ہمارا دل جیت لیا جب آپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ہم سب کی آواز قوم کی آواز کو سر بلند کیا اور کہا ۔۔۔۔

میں یہاں مسئلہ کشمیر کو لے کر آیا ہوں میں کشمیر کا سفیر بن کر آیا ہوں۔
خان صاحب ہمیں بھی اس گھڑی کا برسوں سے انتظار تھا۔
اب ہمارے خوابوں کی تعبیر کا وقت قریب آنے لگا۔
ہم چاہتے تھے کہ کوئی مودی سرکار کو اس کا اصل چہرہ دکھائے ۔۔

مودی جو خود ہٹلر کا روپ دھارے ہوئے ہے جو دوسروں پر الزام تراشیوں سے باز نہیں آتا۔
پاکستان کو دہشت گرد قرار دیتا تھا ۔

دراصل مودی خود دہشت گرد ہے وہ دہشت گرد ہی تو ہے جو مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں معصوم لوگوں کی جان لے چکا ہے۔بلکہ غنڈا گردی کروا رہا ہے۔

میں نے اپنی زندگی میں پہلا وزیراعظم دیکھا مودی کی شکل میں جو اتنا بد نام ہو چکا ۔پوری دنیا میں اس کے خلاف مظاہرے ہوئے۔پوری دنیا اسے ہٹلر کہتی ہے انسانیت کا قاتل کہتی ہے۔
پوری دنیا اسے کشمیریوں کا قاتل کہتی ہے۔۔۔معصوم بچوں کا قاتل ہے مودی۔
بچوں٫بوڑھوں۔عورتوں کا قاتل ہے۔
اسے شاید امن پسند نہیں اگر بدمعاشی کرنے کا اتنا ہی شوق تھا تو ٹکر کے لوگوں سے مقابلہ کرتے۔

معصوم کلیوں سے کیسا مقابلہ ؟؟؟؟
صنف نازک سے کیسا مقابلہ؟؟؟

افسوس کہ مودی سرکار جنگ کے اصولوں سے بھی ناواقف ہے۔اگر جانتی ہوتی تو امن پسند ہوتی غنڈا گرد نہیں
چلو خیر ہوشیاری اور مکاری زیادہ عرصہ تک قائم ہی نہیں رہ سکتی تھی۔
مودی کا اصل چہرہ پوری دنیا ہی دیکھ چکی ہے اور کچھ رہی صحیح کسر ہمارے خان صاحب نے نکال دی۔
اب تو ٹھان لی ہے ہم نے

کشمیر آزاد کر کے رہیں گے

اپنے گلشن کو آباد کر کے رہیں گے۔
جہاں سب خوشیاں منائیں گے۔
جہاں سب آزادی کے گیت گائیں گے

جی ہاں کشمیر آزاد کر کے رہیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

متعلقہ محمد نعیم شہزاد

.......................... محمد نعیم شہزاد ایک ادبی، علمی اور سماجی شخصیت ہیں۔ لاہور کے ایک معروف تعلیمی ادارہ میں انگریزی زبان و ادب کی تعلیم دیتے ہیں۔ اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں نظم اور نثر نگاری پر قادر ہیں۔ ان کی تحاریر فلسفہ خودی اور خود اعتمادی کو اجاگر کرتی ہیں اور حسرت و یاس کے موسم کو فرحت و امید افزاء بہاروں سے ہمکنار کرتی ہیں۔ دین اسلام اور وطن کی محبت ان کی روح میں بسی ہے۔ اسی جذبے کے تحت ملک و ملت کی تعمیر و ترقی میں پیش پیش رہتے ہیں۔

تجویز کردہ

نوائے اقبال شرح بانگِ درا (ہمالہ بند 6)

آتی ہے ندّی فرازِ کوہ سے گاتی ہوئی کوثر و تسنیم کی موجوں کو شرماتی …

نوائے اقبال شرح بانگِ درا (ہمالہ بند 5)

جنبشِ موجِ نسیم صبح گہوارہ بنی۔۔۔ا جھومتی ہے نشہء ہستی میں ہر گل کی کلی۔۔۔! …

Send this to a friend

Hi, this may be interesting you: وزیراعظم عمران خان آپ نے تو دل جیت لیا! This is the link: https://pakbloggersforum.org/pm-ik-wins-heart/