صفحہ اول / سلائڈر / دردِ شقیقہ، علامات اور علاج ۔۔۔ حکیم حبیب الرحمن کمبوہ

دردِ شقیقہ، علامات اور علاج ۔۔۔ حکیم حبیب الرحمن کمبوہ

درد شقیقہ آدھے سر کا درد
حکیم حبیب الرحمن کمبوہ

تعریف

یہ درد اکثر سر کے نصف حصہ میں دائیں یا بائیں جانب ہوتا ہے.
بعض اوقات سارے سر میں درد ہوتا ہے.
شقیقہ کے معنی ایک شق یعنی ایک طرف کے ہیں.
یہ درد طلوع آفتاب سے شروع ہو کر دوپہر تک بڑھتا ہے اور جوں ہی زوال آفتاب شروع ہوتا ہے تو کم ہوتا جاتا ہے.

اسباب

تھکاوٹ، کمزوری، کثرت حیض، خرابی نظر، کثرت جماع، قبض اور بے خوابی اس کے اسباب ہیں.
یہ مردوں کی نسبت عورتوں میں زیادہ ہوتا ہے.

علامات

درد کے شروع ہونے سے پہلے طبیعت سست ہو جاتی ہے.
یہ عموماً پندرہ سے پچیس سال کی عمر میں زیادہ ہوتا ہے.
اس میں دماغ کی رگیں پھیل جاتی ہیں.
دماغ میں خون زیادہ مقدار میں پہنچتا ہے.
سر گھومنے لگتا ہے اُبکائیاں آتی ہیں. مریض روشنی اور آواز برداشت نہیں کرتا اور چہرے کا رنگ پھیکا پڑ جاتا ہے.

علاج

درد شروع ہونے سے پہلے اور درد کی حالت میں کوئی غذا کھانے کو نہ دیں.
مریض کو مکمل آرام کرائیں.

سفوف اکسیر دافع درد شقیقہ

کشنیز خشک 30 گرام
کلونجی 10 گرام
اسطوخودوس 50 گرام
فلفل سیاہ 15 گرام

چاروں اجزاء کو بایک پیس کر سفوف بنائیں۔

مقدار خوراک

3 تا 6 گرام
صبح، دوپہر اور شام استعمال کریں۔

متعلقہ محمد نعیم شہزاد

.......................... محمد نعیم شہزاد ایک ادبی، علمی اور سماجی شخصیت ہیں۔ لاہور کے ایک معروف تعلیمی ادارہ میں انگریزی زبان و ادب کی تعلیم دیتے ہیں۔ اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں نظم اور نثر نگاری پر قادر ہیں۔ ان کی تحاریر فلسفہ خودی اور خود اعتمادی کو اجاگر کرتی ہیں اور حسرت و یاس کے موسم کو فرحت و امید افزاء بہاروں سے ہمکنار کرتی ہیں۔ دین اسلام اور وطن کی محبت ان کی روح میں بسی ہے۔ اسی جذبے کے تحت ملک و ملت کی تعمیر و ترقی میں پیش پیش رہتے ہیں۔

Send this to a friend

Hi, this may be interesting you: دردِ شقیقہ، علامات اور علاج ۔۔۔ حکیم حبیب الرحمن کمبوہ! This is the link: https://pakbloggersforum.org/tib/