صفحہ اول / اسلامک بلاگز / خلیفہ ثانی حضرت عمر(رضی اللّٰہ عنہ)۔۔۔ !!! (قسط:2)۔۔۔۔۔۔۔۔ جمع و ترتيب : جویریہ چوہدری

خلیفہ ثانی حضرت عمر(رضی اللّٰہ عنہ)۔۔۔ !!! (قسط:2)۔۔۔۔۔۔۔۔ جمع و ترتيب : جویریہ چوہدری

حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ جیسے جلیل القدر صحابی جو گورنر تھے،

ان کے بارے میں لوگوں نے ویسے ہی شکایت کر دی کہ انہوں نے محل بنا لیا ہے۔۔۔۔
جب تحقیق کی،تو وہ چھوٹا سا گھر تھا،جسے لوگوں نے قصرِ سعد کے نام سے مشہور کر دیا تھا۔۔۔

تحقیق کا یہ عالم تھا کہ جب کوفہ والوں نے حضرت عمر فاروق سے حضرت سعد کی شکایت کی اور یہاں تک کہہ دیا کہ وہ نماز تک نہیں ٹھیک پڑھاتے۔۔۔۔
حضرت عمر نے حضرت سعد کو بلا بھیجا۔۔۔
استفسار پر حضرت سعد رضی اللّٰہ عنہ بولے:
اللہ کی قسم !
میں نے تو انہیں اس طرح نماز پڑھائی،جس طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پڑھایا کرتے تھے
کہ جب عشاء کی نماز پڑھاتے تو پہلی دو رکعتوں کو طویل اور پچھلی دو کو مختصر۔۔۔۔
تو حضرت عمر بول پڑے:
اے ابو اسحاق(یہ کنیت تھی حضرت سعد بن ابی وقاص کی)
مجھے تم سے یہی امید تھی۔۔۔
تم سچ کہتے ہو۔۔۔ !!!
ایک گورنر کے بارے میں شکایت آئی کہ وہ باریک کپڑے پہنتے ہیں تو انہیں بلا کر بکریاں چرانے بھیج دیا۔۔۔۔
گورنر نے ندامت ظاہر کی اور بقیہ زندگی سادہ گزاری۔۔۔۔
کیونکہ حضرت عمر رضی اللّٰہ عنہ کسی عہدیدار کو عہدہ دیتے وقت اس بات کا عہد لیتے۔۔۔۔
کہ وہ ترکی گھوڑے پر سوار نہ ہو گا،چھنے ہوئے آٹے کی روٹی نہیں کھائے گا،باریک کپڑے نہیں پہنے گا۔۔۔۔دروازہ ضرورت مندوں کے لیئے کھلا رکھے گا اور دربان نہیں ہو گا۔۔۔۔”
قارئین !!!
یہی تھا وہ مثالی طرزِ حکمرانی
جس کی بدولت مال و دولت کی اتنی فراوانی ہو گئی تھی کہ کوئی زکوۃ لینے والا نہ تھا:
Golden period of Islam…!!!

آپ نے 22لاکھ مربع میل پر اسلامی سلطنت قائم کی۔۔۔

مردم شماری،آبپاشی اور پولیس کے محکمہ جات قائم کیۓ۔۔۔

حضرت عمر رضی اللّٰہ عنہ کے دور میں نو سو جامع مساجد اور تقریباً چار ہزار عام مساجد تعمیر ہوئیں۔۔۔

لوگوں کو بروقت انصاف ملتا تھا اور کسی سے امتیازی سلوک روا نہیں رکھا جاتا تھا۔۔۔

ہر شہر میں قاضی مقرر کیا۔۔۔اور قاضی بھی وہ عاقل،آزاد،اور دین و اسلامی قانون سے اچھی طرح واقف ہو۔۔۔اور اپنا فیصلہ دینے میں آزاد ہوتا۔۔۔۔ !!!

بلا امتیاز رنگ و نسل انسانی حقوق کا تحفظ ہوتا تھا۔۔۔۔

ایک مرتبہ حضرت عمر رضی اللّٰہ عنہ مدینہ کی عدالت میں پیش ہوئے۔۔۔
قاضئ مدینہ زید بن ثابت رضی اللّٰہ عنہ نے تعظیم کی تو فوراً بولے:
یہ پہلی نا انصافی ہے زید !
جو تم نے کی۔۔۔۔

آپ رضی اللّٰہ عنہ کا لباس بہت ہی سادہ اور اکثر پیوند لگا بھی ہوتا تھا۔۔۔

غلاموں کے ساتھ انتہائی رحمدلی کا سلوک فرماتے۔۔۔
بیت المقدس کی فتح کا واقعہ ہے کہ جب حضرت عمر رضی اللّٰہ عنہ بیت المقدس کی چابیاں لینے کے لیئے گئے تو اس وقت سواری کی باری غلام کی تھی۔۔۔اور حضرت عمر مہار تھامے چل رہے تھے۔۔۔۔

ایک دفعہ روم کا سفیر ملاقات کے لیئے آیا۔۔۔۔تو حضرت عمر درخت کے نیچے پتھر پر سر رکھے آرام فرما رہے تھے۔۔۔
رومی بے ساختہ بول پڑا:
اے عمر !!!!
تو نے عدل کیا ہے،اسی لیئے آرام کی نیند سو رہا ہے۔۔۔۔!!!

آپ نے بچوں،معذوروں اور لا چار افراد کے وظائف مقرر کیئے۔۔۔

ایک قافلہ مدینہ آیا،بچہ رو رہا تھا۔۔۔
پوچھا گیا کیا ہوا ؟
ماں نے عرض کی:
حضرت عمر نے ان بچوں کا وظیفہ مقرر کیا ہے جو دودھ چھوڑ چکے ہوں۔۔۔
تو میں اس بچے کا دودھ چھڑا رہی ہوں تاکہ وظیفہ مل سکے۔۔۔
حضرت عمر رضی اللّٰہ عنہ نے جب یہ سنا تو دودھ پیتے بچوں کا بھی وظیفہ مقرر کر دیا۔۔۔ !!!

حضرت عمر رضی اللّٰہ عنہ خلیفہ بنے تو محلوں اور قصروں کی بجائے رعایا کی خبر گیری کرتے۔۔۔۔رات کو شہر کی گلیوں میں گشت کرتے۔۔۔
بچوں کے رونے پر تڑپ جاتے اورکھانے کا بندوبست فرماتے۔۔۔۔ !!!

حضرت عمر رضی اللّٰہ عنہ نے کعبہ کی وسعت کا کام کیا۔۔۔۔

سن ہجری کا آغاز ہوا،اور سکہ جاری ہوا۔۔۔۔ !!!!!!!

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔(جاری ہے)۔

متعلقہ محمد نعیم شہزاد

.......................... محمد نعیم شہزاد ایک ادبی، علمی اور سماجی شخصیت ہیں۔ لاہور کے ایک معروف تعلیمی ادارہ میں انگریزی زبان و ادب کی تعلیم دیتے ہیں۔ اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں نظم اور نثر نگاری پر قادر ہیں۔ ان کی تحاریر فلسفہ خودی اور خود اعتمادی کو اجاگر کرتی ہیں اور حسرت و یاس کے موسم کو فرحت و امید افزاء بہاروں سے ہمکنار کرتی ہیں۔ دین اسلام اور وطن کی محبت ان کی روح میں بسی ہے۔ اسی جذبے کے تحت ملک و ملت کی تعمیر و ترقی میں پیش پیش رہتے ہیں۔

تجویز کردہ

"حضرت عمر رضی اللّٰہ عنہ” خلیفہ ثانی ۔۔۔. جویریہ چوہدری

پیارے نبی (صلی اللہ علیہ وسلم) کی دعا کا ثمر۔۔۔ ابنِ خطاب حضرت عمر۔۔۔ کیسا …

خلیفۂ ثانی حضرت عمر(رضی اللّٰہ عنہ)۔۔۔ !!!!! (قسط:3)۔ جمع و ترتيب : جویریہ چوہدری

ایک دفعہ مشک و عنبر آئے۔۔۔ بیوی نے کہا: مالِ غنیمت آیا ہے،تقسیم کر دیتی …

Send this to a friend

Hi, this may be interesting you: خلیفہ ثانی حضرت عمر(رضی اللّٰہ عنہ)۔۔۔ !!! (قسط:2)۔۔۔۔۔۔۔۔ جمع و ترتيب : جویریہ چوہدری! This is the link: https://pakbloggersforum.org/umar-bin-khattab-2/