صفحہ اول / تعلیم / کتاب مقبول کیوں نہیں ؟ ۔۔۔ وسیم احمد

کتاب مقبول کیوں نہیں ؟ ۔۔۔ وسیم احمد

کتاب سے مراد صرف نصابی کتابیں نہیں ہیں،یہاں غیر نصابی و ادبی کتابوں کا ذکر ہے .. ایک شخص جو کسی مضمون پر مکمل و جامع تحقیق کرتا ہے اور اس کے بعد عوام الناس کے سامنے پیش کرتا ہے تاکہ لوگ اس تحقیق سے مستفید ہوں…اگر وہ اپنی تحقیق آپ کے سامنے نہ لائے تو آپ کا کیا نقصان ہے اور مصنف کا کیا فائدہ ؟اس پر سوچئیے گا …

پاکستانی معاشرے میں اکثر لوگ پی ڈی ایف / آن لائن مطالعے کو ترجیح دیتے ہیں..خوش آئند بات کہ جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھایا جاتا ہے…مگر پھر اس سوال کا جواب دیں کہ کیا آپ امریکہ و مغرب سے زیادہ ترقی یافتہ ہیں …امریکہ جو ہم سے ترقی میں کئی سو سال آگے دوڑ رہا ہے …وہاں پر روزانہ کروڑوں کی تعداد میں اخبارات شائع ہوتے ہیں..اور آپ کو ہر شخص کے ہاتھ میں کچھ نظر آئے یا نہ آئے،اخبار لازمی نظر آئے گا…
امریکہ میں بچے بچے کے پاس ٹیکنالوجی ہونے کے باوجود اگر اخبار کثیر تعداد میں شائع ہوتے ہیں تو اس کی کیا وجہ قرار دی جا سکتی ہے ؟کیا وہ بذریعہ انٹرنیٹ اخبارات نہیں پڑھ سکتے..اخبار خریدنا لازم تو نہیں…
ہاں،ہم پاکستانی جو ٹہرے،اول تو ہم بذریعہ انٹرنیٹ ہی مطالعہ کر لیتے ہیں،اگر یہ ذریعہ دستیاب نہ ہو تو پھر اخبارات مانگنا تو ہمارا مشغلہ ٹہرا..خریدنا گناہ سمجھا ہے ہم نے…
سوم،ہمارے ہاں پبلشر یا کتاب بیچنے والے کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے کہ یہ ناجائز منافع خوری کر رہا ہے….
اگر وہ کسی شخص کو کتاب کے مطالعہ پر راغب کر لے تو پھر طعنہ زنی کرنا کہ”جی،بس کتاب بیچنا جو مقصد ٹہرا”..
حال ہی میں بی بی سی کی ڈوکومینٹری منظر عام پر آئی ہے جس میں ایک مصنف اس بات کا ہی شکوہ کرتے ہیں کہ "اب کتاب پڑھنا قابل فخر نہیں سمجھا جاتا،ہم دس ہزار کا جوتا شوق سے خریدنے شیشے والی عمارت میں جاتے ہیں جبکہ کتاب کیلئے جیب سے پانچ سو خرچ کرنے کو تیار نہیں”۔
مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا "جوتوں نے کتاب کو کنویں میں دھکیل دیا ہے،جوتے نے کتاب کی مقدس میز سنبھال لی ہے،افسوس”…
مزید کہا کہ "ان حالات میں ہمارے لئے لکھنا اور کتاب کو شائع کروانا ایک بہت بڑا مسئلہ بن چکا ہے.عوام کی رغبت نہ ہونے کے باعث سالوں لگ جاتے ہیں کتابوں کو فروخت کرتے ہوئے.عوام کتاب خریدنے کے بجائے مصنف سے مفت حاصل کرنے کی تگ و دود میں لگی رہتی ہے”….
تو ان حالات میں کون آپ میں کتاب سے محبت کا جذبہ بیدار کرے گا…تحقیقی کام حاصل کرنے کیلئے مصنف کو حوصلہ افزائی کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ ہم ایک پی ڈی ایف ہاتھ لگ جائے تو اس کو باپ کا مال سمجھتے ہوئے سخاوت کے دریا بہا دیتے ہیں…
اپنے دوستوں کو شئیر کر دیتے ہیں جس سے شائع شدہ کتاب کی اہمیت مزید کھو جاتی ہے.بلاشبہ پی ڈی ایف ایک نعمت ہے کہ جو کتاب پاکستان میں شائع ہوئی ہے وہ چند لمحوں میں دنیا کے دوسرے کونے میں پہنچ جاتی ہے.
لیکن آپ اس بات سے انکار قطعی نہیں کر سکتے کہ پیپر بیک کتاب اپنی اہمیت کھو چکی ہے.آج بھی علم کا سب سے بڑا ذریعہ کتاب ہی ہے.پوری دنیا میں کتاب کی اہمیت کا اعتراف کیا جاتا ہے جبکہ پاکستان میں پی ڈی ایف کو ہی فروغ دیا جا رہا ہے.
بجائے اس کے کہ مصنف کی حق تلفی ہوتی ہے اس حرکت سے،اس کی محنت پر پانی پھیر دیا جاتا ہے…

اگر کتاب کی دکان بند ہو جاتی ہے تو کیا فکر،جوتے کا شوروم تو ہے نہ چلانے کو…قوم کو جوتے خریدنے ہیں ابھی !!

میں بھی یہ سوال کرنے پر مجبور ہوں آپ سے
کتاب مقبول کیوں نہیں ؟

متعلقہ محمد نعیم شہزاد

.......................... محمد نعیم شہزاد ایک ادبی، علمی اور سماجی شخصیت ہیں۔ لاہور کے ایک معروف تعلیمی ادارہ میں انگریزی زبان و ادب کی تعلیم دیتے ہیں۔ اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں نظم اور نثر نگاری پر قادر ہیں۔ ان کی تحاریر فلسفہ خودی اور خود اعتمادی کو اجاگر کرتی ہیں اور حسرت و یاس کے موسم کو فرحت و امید افزاء بہاروں سے ہمکنار کرتی ہیں۔ دین اسلام اور وطن کی محبت ان کی روح میں بسی ہے۔ اسی جذبے کے تحت ملک و ملت کی تعمیر و ترقی میں پیش پیش رہتے ہیں۔

تجویز کردہ

سنیپ چیٹ اسلامی تعلیمات کے آئینے میں

چند دن قبل کچھ پرانے دوست اکھٹے ہوئے۔ کچھ انجینیئرنگ کے سٹوڈنٹس اور کچھ ایم …

محمد صلی اللہ علیہ وسلم ، ایک عالمگیر شخصیت ۔۔۔ رحمت اللہ شیخ

امام الانبیاء حضرت محمدﷺ اللہ تعالیٰ کے آخری پیغمبر اور رسول ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے …

Send this to a friend

Hi, this may be interesting you: کتاب مقبول کیوں نہیں ؟ ۔۔۔ وسیم احمد! This is the link: https://pakbloggersforum.org/why-books-are-not-popular/