صفحہ اول / قومی / حافظ سعید کیوں آزاد ہے؟؟؟ محمد طلحہ سعید

حافظ سعید کیوں آزاد ہے؟؟؟ محمد طلحہ سعید

سب معمول صبح ٹویٹر کھولا تو محترمہ گل بخاری کا ٹویٹ سامنے آیا کہ پارلیمنٹ کے ممبران جیل میں اور حافظ سعید آزاد________

پی ٹی ایم کا خاصہ یہ رہا ہے کہ یہ پاکستانی عوام کو حقائق سے منافی چیزیں دکھاتے ہیں. عوام کو گمراہ کرنا اور انہیں ان ہی کے محافظوں کیخلاف بھڑکانا ہی تو پی ٹی ایم کو سونپا گیا ہے۔یہ اگر ملک کی نظریاتی بنیادوں کو کھوکھلا کریں گے، لبرل طبقے کی اشاعت کریں گے تو انکے آقا ان سے خوش ہوں گے۔

پی ٹی ایم کوئی پہلی تنظیم نہیں جسے پاکستان میں "لانچ” کیا گیا ہو،بہت سی تنظیمیں اسی مقصد کے لیے بنائی گئیں اور انکو کھلایا پلایا گیا۔مگر تب بھی اسی حافظ سعید نے اور اس کے تربیت یافتہ افراد نے ملک کے اندر پروگرامات کیے،لوگوں کو آگاہی فراہم کی اور پی ٹی ایم کے آقاؤں کا ایجنڈا خاک میں ملادیا۔

بس پھر کیا تھا۔۔۔۔انکے آقا پریشان ہوگئے کہ جو بھی تنظیم بناتے ہیں،انہیں پاکستانی لوگ نامراد کر دیتے ہیں۔ان آقاؤں نے ایک اور تنظیم ”پی ٹی ایم” بنا ڈالی۔

پی ٹی ایم اس حوالے سے کافی خوش قسمت نکلی کہ جو انکے دشمن بن چکے تھے انہی کی پابندیوں کا شکار جماعۃ الدعوۃ بھی ہوگئی لیکن انہوں نے نجات حاصل کرنے کیلیے ہتھیار نہیں اٹھائے بلکہ عدالتوں کا رخ کیا، چنانچہ پی ٹی ایم والوں کو اپنا مقصد حاصل کرنے میں آسانی ہوگئی۔

مگر ایک چیز پھر بھی آڑے آئی۔وہ یہ کہ جماعت الدعوۃ والے اس وقت تک ہر نوجوان و ضعیف کے دل میں وطن کی محبت اور محافظوں کی محبت بھر چکے تھے۔چنانچہ پی ٹی ایم والے صرف عقل و شعور سے عاری لوگوں کے ہی ذہن بھر سکی۔

اب زرا موازنہ کرتے ہیں "گل بخاری کے ٹویٹ ” کا، تو حافظ سعید نے ہر آڑے وقت میں ملک و قوم کی خدمت کی ہے، ہر فرد کے سر پے اپنا ہاتھ رکھا ہے، ہر مظلوم کو شکنجہ ظالم سے چھڑوایا ہے اور ہر ظالم کے خلاف لڑے ہیں۔یہ کبھی ملک و قوم کے خلاف کھڑا نہیں ہوا۔جبکہ محسن داوڑ اور علی وزیر نے تو فوج کے جوانوں پر حملہ کیا ۔۔۔

پھر حافظ سعید پر جب بھی کوئی پابندی لگی تو اس نے عدالتوں کا رخ کیا اور وہیں سے شواہد کی بنا پر انصاف پایا اور پارلیمنٹیرینز نے ہمیشہ صرف تماشہ کرنے کو ہی ترجیح دی۔

ہرگز ہرگز حافظ سعید کا موازنہ محسن داوڑ سے نہیں ہوسکتا۔ان دونوں کا موازنہ کرنا محض بے وقوفی ہوگی کہ مسیحا اور ظالم کبھی برابر نہیں ہوسکتے۔

امید کرتا ہوں کہ اب آپ سمجھ گئے ہوں گے کہ حافظ سعید کیوں آزاد ہے اور پارلیمنٹیرینز کیوں قید۔!

متعلقہ محمد نعیم شہزاد

.......................... محمد نعیم شہزاد ایک ادبی، علمی اور سماجی شخصیت ہیں۔ لاہور کے ایک معروف تعلیمی ادارہ میں انگریزی زبان و ادب کی تعلیم دیتے ہیں۔ اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں نظم اور نثر نگاری پر قادر ہیں۔ ان کی تحاریر فلسفہ خودی اور خود اعتمادی کو اجاگر کرتی ہیں اور حسرت و یاس کے موسم کو فرحت و امید افزاء بہاروں سے ہمکنار کرتی ہیں۔ دین اسلام اور وطن کی محبت ان کی روح میں بسی ہے۔ اسی جذبے کے تحت ملک و ملت کی تعمیر و ترقی میں پیش پیش رہتے ہیں۔

تجویز کردہ

کشمیر کے موجودہ حالات اور حکومت پاکستان ۔۔۔ ازقلم: ڈاکٹر ماریہ نقاش

آزادی کا متوالا اب خود ہی قید کیوں؟؟؟؟؟ سر سبز و شاداب کشمیر اب سرخ …

ہیں یہی جرائم جن سے سعید کو نہیں انکار ۔۔۔ عشاء نعیم

پچھلے کئی دنوں سے عجیب و غریب خبریں سن رہے ہیں ایک محب وطن اور …

Send this to a friend

Hi, this may be interesting you: حافظ سعید کیوں آزاد ہے؟؟؟ محمد طلحہ سعید! This is the link: https://pakbloggersforum.org/why-hafiz-saeed-is-free/