صفحہ اول / اسلامک بلاگز / تمہارا ہمراہی۔۔۔ تحریر ✍️⁩: حامدالمجید

تمہارا ہمراہی۔۔۔ تحریر ✍️⁩: حامدالمجید

تم عروج کے منصب پہ فائز ہو کر فلاح و کامیابی کا سنہری تاج پہننا چاہتے ہو۔

تم! سکون و اطمینان کے بادلوں کا سایہ چاہتے ہو۔۔
تم! اُس آسمان کا ستارہ بننا چاہتے غ جہاں تک پریشانی، اداسی اور غم جیسے پنچھیوں کی پرواز نہ ہو۔۔
جب تم میرے دوست تھے تب تمہیں یہ سب میسر تھا۔۔
جب تم میرے ہمدم چلے تھے میں نے ہر دم تمہاری رہنمائی کی تھی۔۔
مگر! جب تم نے اپنا ہاتھ میرے ہاتھ سے چھڑایا مجھ سے دور ہو کے اوروں میں کامیابی ڈھونڈنے لگے اس وقت تم مشکلات کا شکار ہوئے، عروج سے زوال کی طرف جانے لگے۔۔۔۔
اوج ثریا کی بلندیوں سے تحت الثریٰ کی وادیوں میں جا گرے۔۔
پھر تمہارے دل میں بے سکونی کی جھاڑیوں نے جنم لیا جس کی تکلیف جسم سے ہوتی ہوئی روح تک سرایت کرگئی اور پل پل اس کا احساس ہوا۔
میں تو اب بھی تمہارے انتظار میں ہوں کب تم آو گے میرے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے میرے ہمدم چلو گے۔۔۔
میں بہت دور نہیں بہت قریب ہوں تمہارے۔۔۔
امید ہے! تم مجھے پاک کپڑے کے غلاف میں لپیٹ کے کسی اونچی جگہ رکھ کر بھولو گے نہیں بلکہ وقتاً فوقتاً مجھ سے ہمکلام ہوتے رہو گے۔۔۔

متعلقہ نعیم شہزاد

.......................... محمد نعیم شہزاد ایک ادبی، علمی اور سماجی شخصیت ہیں۔ لاہور کے ایک معروف تعلیمی ادارہ میں انگریزی زبان و ادب کی تعلیم دیتے ہیں۔ اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں نظم اور نثر نگاری پر قادر ہیں۔ ان کی تحاریر فلسفہ خودی اور خود اعتمادی کو اجاگر کرتی ہیں اور حسرت و یاس کے موسم کو فرحت و امید افزاء بہاروں سے ہمکنار کرتی ہیں۔ دین اسلام اور وطن کی محبت ان کی روح میں بسی ہے۔ اسی جذبے کے تحت ملک و ملت کی تعمیر و ترقی میں پیش پیش رہتے ہیں۔

تجویز کردہ

قرآن مجید سائنسی اور انقلاب آفریں کتاب ۔۔۔ ام ابیہا صالح جتوئی

قرآن مجید اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی مقدس کتاب ہے یہ کلام اللہ سبحانہ و …

Send this to a friend

Hi, this may be interesting you: تمہارا ہمراہی۔۔۔ تحریر ✍️⁩: حامدالمجید! This is the link: https://pakbloggersforum.org/your-companion/